Entertainment

دشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کے ملزمان انکاونٹر میں ہلاک

دشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کے ملزمان انکاونٹر میں ہلاک

نئی دہلی، 17 ستمبر:بالی وڈ اداکارہ دِشا پٹانی کے اتر پردیش کے بریلی واقع گھر کے باہر فائرنگ کے معاملے میں شامل دو شوٹروں کو دہلی پولیس کی اسپیشل سیل، اتر پردیش ایس ٹی ایف اور ہریانہ ایس ٹی ایف کی مشترکہ ٹیم نے بدھ کے روز ایک انکاونٹرمیں ہلاک کر دیا۔ دہلی پولیس کے ایڈیشنل کمشنر پرمود کشواہا نے بتایا کہ ٹیم کو غازی آباد کے ترونیکا سٹی علاقے میں دونوں بدمعاشوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے گھیرابندی کی۔ جب مشتبہ افراد کو رُکنے کے لیے کہا گیا تو انہوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں شوٹر شدید زخمی ہوگئے ۔ بعد میں انہیں لونی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران دونوں کی موت ہوگئی۔ ان کی شناخت ہریانہ کے رہنے والے روہتک کے رویندر اور سونی پت کی انڈین کالونی کے رہائشی ارون کے طور پر ہوئی ہے ۔ دونوں شوٹر بدنام زمانہ مجرم روہت گودارا اور گولڈی برار کے گینگ کے سرگرم رکن تھے ۔ اتر پردیش کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (قانون و انتظام) امیتابھ یش نے بتایا کہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج، خفیہ اطلاعات اور پڑوسی ریاستوں کے کرائم ریکارڈ کی گہری جانچ کے بعد دونوں کی شناخت کی تھی۔ ان کی نشاندہی پر پستول اور بڑی تعداد میں کارتوس بھی برآمد کیے گئے ۔ پولیس کے مطابق رویندر کا مجرمانہ ریکارڈ رہا ہے اور وہ پہلے بھی کئی مقدمات میں ملوث رہا ہے ۔ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ رویندر اور ارون نے 12 ستمبر کو اداکارہ دِشا پٹانی کے بریلی واقع گھر کے باہر فائرنگ کرکے علاقے میں دہشت پھیلانے اور اپنے گینگ کی طاقت دکھانے کی کوشش کی تھی۔ حکام نے بتایا کہ گینگ کے دیگر ارکان اور حملہ کرنے والوں کی تلاش جاری ہے ۔ مشترکہ ٹیم مزید تحقیقات میں مصروف ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments