صوابی ، 13 فروری :پاکستان میں درندہ صفت باپ نے چار بچوں کو ذبح کر کے خودکشی کر لی ، سیف السلام کی بیوی ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں یارحسین کے علاقے میں درندہ صفت باپ نے چار بچوں کو ذبح کر کے خودکشی کر لی۔ ریسکیو 1122 نے بتایا کہ یارحسین سڑہ چینہ علاقے میں گھر کے اندر نامعلوم وجوہات کی بنا پر باپ نے چار بچوں کو ذبح کر کے خودکشی کی۔ ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع ملی، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو یارحسین ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ جاں بحق کے نام سیف اسلام عمر 42سال باپ ، ضیاء اسلام عمر 12سال بیٹا، عبدالرحمان عمر 10سال بیٹا ، ثناء عمر 8سال بیٹی اور 2 سالہ بچی بھی شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق سیف السلام کا اکثر بیوی سے جھگڑا رہتا تھا، جو ناراض ہوکرمیکے چلی گئی تھی، جس پرسیف السلام نے دو بیٹے، اور بیٹیوں کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا اور پھر خود کی بھی جان لے لی تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔
Source: uni urdu news service
ٹرمپ انتظامیہ کی رضاکارانہ امریکا چھوڑنیوالوں کیلئے ’سیلف ڈیپورٹیشن‘ ایپ لانچ
یوکرین کا ماسکو پر سب سے بڑا ڈرون حملہ، ایک شخص ہلاک، درجنوں عمارتیں متاثر
دبلا ہونے کیلئے کھانا چھوڑ کر 6 ماہ تک پانی پر گزارا کرنیوالی لڑکی چل بسی
ایلون مسک نے امریکی سینیٹر مارک کیلی کو ’غدار‘ قرار دے دیا
بین الاقوامی عدالت کے وارنٹ پر فلپائن کے سابق صدر کی گرفتاری
سعودی ولی عہد کی کوششیں ہمیں حقیقی امن کے قریب تر لا رہی ہیں : زیلنسکی
پاکستان: افطار کے وقت جھگڑا، چار افراد جاں بحق اور 2 زخمی
سبکدوش کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو پارلیمنٹ سے اپنی کُرسی خریدنے کے بعد اُٹھا کر لے گئے
کینیڈا کے صوبے اونٹاریو نے امریکہ کو بجلی سپلائی کاٹنے کی دھمکی دی
یونیورسٹی میں اسرائیل کے خلاف احتجاج، امریکی عدالت نے فلسطینی طالب علم کی ڈی پورٹیشن روک دی
یو ایس ایڈ کے 83 فیصد پروگراموں کو بند کردیا گیاہے: امریکی وزیر خارجہ
نماز کی امامت کے دوران بلی امام مسجد کے کندھے پر چڑھ گئی
یوکرینی صدر نے تلخ کلامی پر ٹرمپ سے معافی مانگ لی، امریکی صدر کے مندوب کا دعویٰ
یوکرین جنگ بندی اجلاس سے پُرامید ہوں، مارکو روبیو