Sports

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان بنگلا دیش سے تاریخی کلین سوئپ شکست کے قریب

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان بنگلا دیش سے تاریخی کلین سوئپ شکست کے قریب

پاکستان کے خلاف دوسری ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کی بیٹنگ جاری ہے۔ راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کے خلاف سیریز میں 0-2 کی تاریخی کامیابی سے صرف 63 رنز دور ہے، کھانے کے وقفے تک مہمان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنا لیے ہیں۔ ر مہمان ٹیم کو جیت کے لیے صرف 185 رنز کا ہدف دیا بنگلا دیش کے اوپنرز ذاکر حسن 40 اور شادمان اسلام 24 رنز کر آؤٹ ہوئے جبکہ نجم الحسین شانتو 33 اور مومن الحق 20 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے میر حمزہ اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ راولپنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی تھی، قومی ٹیم صرف 172 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے صرف 185 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی آدھی ٹیم صرف 65 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی، محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور پاکستان کا اسکور 136 رنز تک پہنچایا، تاہم یہاں ان فارم محمد رضوان آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ ایک جانب سلمان علی آغا نے پھر ٹیل اینڈرز کے ساتھ رنز بنانے کی کوشش کی، وہ 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ دوسری جانب سے وکٹیں گرتی رہیں اور پوری ٹیم آل آؤٹ ہوگئی۔ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللّٰہ شفیق 3، صائم ایوب 20، شان مسعود 28، بابر اعظم 11، سعود شکیل اور ابرار احمد 2، 2 جبکہ میر حمزہ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ خرم شہزاد اور محمد علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے 5، ناہید رانا نے 4 جبکہ تسکین احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments