بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کےلیے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو حکومت سے گرین سگنل مل گیا۔ بی سی بی آفیشل کے مطابق بنگلادیشی حکومت کی جانب سے گرین سگنل مل گیا ہے، ابھی حکومت کی طرف سے تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔ بی سی بی حکام کے مطابق تحریری اجازت ملنے کے بعد کھلاڑیوں سے بات کریں گے۔ واضح رہے کہ بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈولڈ ہے۔ جس کےلیے 25 مئی سے 3 جون تک شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا۔ پی ایس ایل کی وجہ سے سیریز میں رد و بدل کیا جائے گا۔ سیریز 27 مئی سے 5 جون تک کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔ سیریز کا پہلا میچ فیصل آباد کے بجائے لاہور میں کرانے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔ لاجسٹک کی وجہ سے لاہور میں پہلا میچ کرانے کے آپشن پر غور کیا جا رہا ہے۔
Source: Social media
ہاکی :ارجنٹینا کے ہاتھوں آخری میچ میں ہندستان کو ملی شکست
کمِنس 300 وکٹیں لینے والے گیندبازوں کے کلب میں شامل
مہدی حسن بنگلہ دیش کے ون ڈے کپتان مقرر
جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت لی
محمڈن اسپورٹنگ کے لیے بحران مزید گہرا ہوگیا: کلب کو فیفا نے دیا پابندی لگانے کا الٹی میٹم
وسیم اکرم کا اپنے مجسمے کے حوالے سے بیان سامنے آگیا