دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے بابر اعظم کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔ پاکستان کی 16 رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم کپتان، شان مسعود، امام الحق، اذان اویس ، عبداللّٰہ فضل، سلمان علی آغا، غازی غوری اور محمد رضوان شامل ہیں۔ اسکواڈ میں ساجد خان، علی عثمان، عامر جمال، محمد علی، محمد عباس، عبید شاہ، اویس ظفر اور خرم شہزاد بھی شامل ہیں۔ مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل فٹنس مسائل کی وجہ سے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ پاکستان ٹیم دورے کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچز سے کرے گی۔ قومی ٹیم 18 جولائی کو ٹراوبا میں وارم میچ کھیلے گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 25 سے 29 جولائی تک ٹراوبا میں کھیلا جائے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے کہا ہے کہ میں اور اسد شفیق سیلکشن کمیٹی میں 18 ماہ سے ہیں، مصباح الحق اور سرفراز احمد کو شامل ہوئے 6 ماہ ہوئے ہیں، 3 فارمیٹ ہیں اور آپ کو دیکھنا ہوتا ہے کہ کس فارمیٹ میں آپ کی پرفارمنس کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کپتان کی بھی کوئی ذمے داری ہوتی ہے، شان مسعود کی قیادت میں اس طرح نتائج نہیں آرہے تھے، شان مسعود کی اپنی کارکردگی اچھی رہی ہے لیکن ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں تھی۔ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ اب کوشش کی ہے کہ تبدیلی لائے جائے تاکہ ٹیم کے نتائج اچھے ہوں، فاسٹ بولرز کی اسپیڈ ہمارے لیے فکر مندی کی بات ہے۔ مصباح الحق نے کہا ہے کہ کرکٹ میں تسلسل بہت اہم ہوتا ہے، تسلسل سے ہی کامیابی ملتی ہے، دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ بحیثیت پلیئر اور کپتان کارکردگی میں تسلسل ہے یا نہیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا