Sports

’دنیا تم پر تھوکے گی‘، یووراج کے والد دھونی کے بعد کپل دیو پر برس پڑے، ویڈیو وائرل

’دنیا تم پر تھوکے گی‘، یووراج کے والد دھونی کے بعد کپل دیو پر برس پڑے، ویڈیو وائرل

مایہ ناز سابق کرکٹر یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے مہندر سنگھ دھونی کے بعد اب کپل دیو کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ اپنے متنازع تبصروں کی وجہ سے ان دنوں میڈیا پر یوگراج سنگھ کا چرچہ ہے جنہوں نے 1983 میں بھارت کو ورلڈکپ جتوانے والے سابق کپتان کپل دیو کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں تمہیں اس مقام پر لے آؤں گا کہ دنیا تم پر تھوکے گی۔ سوشل میڈیا پر ان دنوں سابق کرکٹر یوگراج سنگھ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کپل دیو پر تنقید کے ساتھ انہیں دھمکی دے رہے ہیں۔ یوگراج سنگھ کے مطابق کپل دیو نے انہیں بھارتی کرکٹ ٹیم سے نکلوایا اور ان کا کیرئیر ختم کیا تھا، میں نے یووراج کے کیرئیر کو کامیاب بنانے کے لیے بہت محنت کی ہے تاکہ سب کپل دیو کو بھول جائیں۔ وائرل ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ میں ایم ایس دھونی کو کبھی معاف نہیں کر سکتا، ہمارے وقت کے عظیم ترین کپتان کپل دیو کو میں نے کہا تھا کہ میں تم کو ایسی جگہ پہنچا دوں گا جہاں دنیا تم پر تھوکے گی، آج یووراج کے پاس 13 ٹرافیاں ہیں اور تمہارے پاس صرف ایک ہی ہے، یہیں بحث ختم ہوتی ہے۔ دوسری جانب یووراج سنگھ نے اپنے ایک انٹرویو میں والد کے بیانات سے متعلق کہا کہ ان کے والد کو ذہنی مسائل ہیں۔ واضح رہے کہ یوگراج سنگھ اور کپل دیو کے تعلقات 1981 سے ٹھیک نہیں ہیں، یوگراج سنگھ بھارت کی جانب سے ایک ٹیسٹ اور 6 ون ڈے کھیل چکے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments