نئی دہلی، 25 جون:دہلی کی پانی کی وزیر آتشی نے قومی دارالحکومت کے لئے پانی کے مطالبے زور دینے کے لئے پانچویں دن اپنی صحت خراب ہونے کے بعد منگل کو اپنی غیر معینہ بھوک ہڑتال ختم کر دی۔ عام آدمی پارٹی ( آپ ) کے راجیہ سبھا کے سنجے سنگھ نے آج کہا کہ وزیر آب آتشی پانچ دنوں سے غیر معینہ مدت کے لئے بھوک ہڑتال پر بیٹھی ہیں۔ ان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ دہلی کو اس کا صحیح پانی ملنا چاہیے۔ ہریانہ حکومت کے ساتھ ہمارے معاہدے کے تحت دہلی کو 613 ایم جی ڈی پانی ملنا چاہیے۔ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد دہلی کو پچھلے تین ہفتوں سے لگاتار 100 ایم ڈی جی کم پانی دیا جا رہا ہے۔ یہ دہلی والوں کے حق کا پانی ہے۔ دہلی کو مقررہ کوٹہ کے مطابق پورا پانی فراہم کرنے کی فریاد کہیں نہیں سنی گئی۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ محترمہ آتشی پانی کے مسئلہ پر پچھلے پانچ دنوں سے ہڑتال پر تھیں۔ ان کی طبیعت خراب ہو رہی تھی، ڈاکٹر بار بار انہیں ہڑتال ختم کرنے کا مشورہ دے رہے تھے لیکن انہوں نے اپنی ہڑتال جاری رکھی ۔ جس کی وجہ سے پیر کی رات ان کی طبیعت اچانک خراب ہونے لگی۔ ان کا بلڈ شوگر لیول 36 تک پہنچ گیا تھا جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا۔ محترمہ آتشی کی حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں ایل این جے پی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا۔ وہ اب بھی ایل این جے پی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہیں۔ رات کو ان کی حالت بہت نازک تھی۔ ان کا علاج جاری ہے۔ اسی دوران آپ کے راجیہ سبھا ایم پی این ڈی گپتا نے کہا کہ یہ نہ صرف عام آدمی پارٹی بلکہ ہر دہلی والوں کی درخواست ہے کہ ہریانہ اور مرکزی حکومت دہلی کو اس کے حق کا پانی دے۔ دہلی کے لوگ اپنے حق کا پانی مانگ رہے ہیں۔ ہماچل پردیش اور پنجاب پانی فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن ان کی سرحدیں دہلی کے ساتھ نہیں ملتی ہیں۔ اس لیے یہ پانی صرف ہریانہ کے راستے دہلی آسکتا ہے، مگر ہریانہ اس پانی کو دہلی نہیں آنے دے رہا ہے۔ ہم مرکزی اور ہریانہ حکومتوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنی ضد چھوڑیں اور دہلی کے لوگوں کو اپنے حصے کا پانی دیں۔
Source: uni news
مدھیہ پردیش میں خوفناک سڑک حادثہ، ٹینکر کی ٹکر سے سات افراد ہلاک
مر بھی جائیں، جمعے کی نماز تو ضرور پڑھیں گے: ابو اعظمی
یہ گندی نالی کے کیڑے ہیں ان کے دماغ میں زہر بھرا ہے، بی جے پی لیڈر کو مولانا خلیل الرحمن کا سخت جواب
سنبھل: ہولی کے روز جلوس والے راستے پر موجود شاہی جامع مسجد سمیت 10 مساجد کو ڈھانپنے کا فیصلہ
تمل ناڈو میں مقروض خاندان کے چار افراد کی خودکشی
دہرادون میں تیز رفتار گاڑی نے سڑک کنارے پیدل چل رہے چار مزدوروں کو کچلا، سبھی کی موت
اِسرو نے پھر دی خوشخبری، اسپیڈیکس سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ اَنڈاک، چندریان-4 کے لیے راستہ ہموار
ارریہ: گاؤں والوں کے ساتھ جھڑپ میں پولیس اہلکار کی موت
مذہبی مقام پر جلی ہوئی چادر ملی ، لوگوں میں ناراضگی
تلنگانہ:مٹن نہ پکانے پر شوہر نے بیوی کو ہلاک کردیا
ایس ایل بی سی واقعہ۔ جدید ترین روبوٹک ٹیم کو ریسکیو آپریشن میں شامل کرنے کافیصلہ
اڈیشہ: کانکنی گھوٹالہ کے ملزم بی جے ڈی لیڈر راجہ چکر گرفتار، کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کا ہوا پردہ فاش
ہولی کے جشن کے دوران راجہ پور میں مسجد پر ہجوم کا حملہ۔ گیٹ کو تباہ کردیاگیا۔پولیس خاموش تماشائی بنی رہی
مرکز نے گوتم اڈانی کے لیے جاری امریکی سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کا سمن گجرات کی عدالت کو بھیجا: رپورٹ