Entertainment

دہائی کی سب سے زیادہ سرچ کی گئی بالی ووڈ اداکارہ نے شاہ رخ، سلمان کو پیچھے چھوڑ دیا

دہائی کی سب سے زیادہ سرچ کی گئی بالی ووڈ اداکارہ نے شاہ رخ، سلمان کو پیچھے چھوڑ دیا

دہائی کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی بالی ووڈ اداکارہ نے شاہ رخ خان، سلمان خان، پربھاس اور رجنی کانت کو پیچھے چھوڑ دیا۔ میڈیا کے مطابق فلموں، ڈراموں، ٹی وی شوز اور ان سے متعلقہ افراد، اداکار، ہدایت کار، رائٹرز وغیرہ کے بارے میں معلومات دینے والی ویب سائٹ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (آئی ایم ڈی بی) پر گزشتہ دہائی کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ہندوستانی شوبز شخصیت کوئی خان یا رجنی کانت یا پربھاس جیسے جنوبی سپر اسٹار نہیں ہیں۔ فلم انڈسٹری ہمیشہ مردوں کے غلبے میں رہی ہے، چاہے وہ ٹاپ اسٹارز کی تنخواہ کے حوالے سے ہو یا اسٹارز کے لیے لکھے گئے کرداروں کے حوالے سے، مرد ہمیشہ سے بڑے اسٹار رہے ہیں، اس کی بڑی وجہ فلم انڈسٹری کی ساخت ہے، بہت کم ہی سری دیوی یا ہیما مالنی جیسی خواتین اسٹارز نے اپنے ہم عصر مرد اداکارں سے زیادہ کمایا ہے، تاہم آئی ایم ڈی بی کی نئی رپورٹ کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ آن لائن مقبولیت میں خاص طور پر سوشل میڈیا پر کچھ خواتین اسٹارز سب سے بڑے سپر اسٹارز کو بھی پیچھے چھوڑ دیتی ہیں۔ آئی ایم ڈی بی کی بھارتی سنیما کے 25 سال پر رپورٹ میں 2000ء-2025ء تک بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی مشہور شخصیات اور فلموں پر نظر ڈالی گئی ہے اور اس عرصے کے دوران ہندوستان کی تفریحی صنعت میں سرِفہرست رجحانات کا اندازہ لگایا گیا ہے، اس ویب سائٹ کی ایک تحقیق میں گزشتہ دہائی کے سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے بھارتی اداکاروں کی فہرست رہی ہے، جس میں سب سے اوپر اب خاتون اداکارہ ہیں۔ آئی ایم ڈی بی کی گزشتہ دہائی کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی بھارتی اسٹارز کی فہرست جنوری 2014ء سے اپریل 2024ء تک آئی ایم ڈی بی کی ہفتہ وار درجہ بندی پر مبنی ہے۔ یہ فہرست دنیا بھر میں آئی ایم ڈی بی کے 25 کروڑ ماہانہ وزیٹرز کے اصل پیج ویوز سے تیار کی جاتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دیپیکا پڈوکون اس فہرست میں سرِفہرست ہیں، اور وہ اپنے ساتھی اداکار اور دوست شاہ رخ خان سے بھی آگے ہیں جو اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں، ٹاپ 5 میں ایشوریا رائے اور عالیہ بھٹ شامل ہیں، جبکہ پانچویں نمبر پر مرحوم عرفان خان ہیں۔ اس فہرست میں عامر خان چھٹے، سلمان خان آٹھویں، ہریتھک روشن نویںاور اکشے کمار دسویں نمبر پر ہیں جبکہ علاقائی سنیما سے صرف پربھاس 29ویں اور دھنوش 30 ویں نمبر پر ہیں۔ آئی ایم ڈی بی پر سب سے زیادہ مقبول فلموں کی فہرست میں دیپیکا 10 فلموں کے ساتھ سرِفہرست اداکارہ ہیں، اگرچہ مجموعی طور پر وہ چوتھے نمبر پر ہیں، اس فہرست میں شاہ رخ خان 20 فلموں کے ساتھ پہلے، عامر اور ہریتک 11-11 فلموں کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس پوزیشن پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ جب میں نے اپنا سفر شروع کیا تو مجھے اکثر بتایا جاتا تھا کہ ایک عورت کو کامیاب ہونے کے لیے کس طرح اپنے کیریئر کو آگے بڑھانا چاہیے لیکن شروع سے ہی میں سوال پوچھنے، اصول توڑنے اور مشکل راستہ اختیار کرنے سے نہیں ڈرتی تھی تاکہ اس سانچے کو بدل سکوں جس میں ہمیں فٹ ہونے پر مجبور کیا گیا۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments