Activities

دارالہدی بنگال کیمپس کےہونہار فرزند کا گجرات میں بڑا کارنامہ۔انٹرنیشنل سطح پر روشن کیا کیمپس کانام

دارالہدی بنگال کیمپس کےہونہار فرزند کا گجرات میں بڑا کارنامہ۔انٹرنیشنل سطح پر روشن کیا کیمپس کانام

جامعہ دارالہدی اسلامک یونیورسٹی بنگال کیمپس بھیم پور پیکار مورارئ ضلع بیر بھوم مغربی بنگال عوام وخواص کے درمیان رائج مقولہ یہ ہے کہ درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے اور تعلیمی ادارے اپنے طلباء کی لیاقت اور صلاحیت سے پہچانے جاتے ہیں، ہندوستان میں بڑے تعلیمی اداروں کا نام کچھ شخصیات نے ہی روشن کیا ہے ، الحمد للہ دینی و عصری تعلیم سے مشہور جامعہ دارالہدی بنگال کیمپس کے طلبہ بھی بڑی حد تک اپنی مادر علمی کی نیک نامی کا سبب بنے ہیں ۔ حال میں ہی ہمارے کئی طلباء کی وجہ سے جامعہ دارالہدی اسلامک یونیورسٹی کے تمام تعلیمی شاخوں کا نام روشن ہوا ہے ۔ نئ خبر یہ ہے کہ دارالہدی بنگال کیمپس کے ڈگری فرسٹ ایئر کے ہونہار طالب علم محمد شاہ جہاں 17 تا 19 نومبر جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم کھنبات شریف (گجرات) کی ‘ جانب سے منعقد ہونے والے مسابقہ علم حدیث میں شرکت کیا جہاں پورے ہندوستان بھر سے اکثر مدارس اسلامیہ کے بہت سارے طلبہ نے شرکت کی وہاں موصوف نے سکینڈ پوزیشن حاصل کی جس پر انہیں بیس ہزار اورتوصیفی سرٹیفکیٹ علماء و مشائخ کے ہاتھوں نوازا گیا موصوف نے اس کامیابی سے اپنی مادر علمی، اساتذہ کرام اور والدین کا نام روشن کیا، جامعہ ہذا کے تمام اساتذہ و طلباء انہیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ پاک اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے توسل موصوف کے اقبال کو بلند فرمائے آمین

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

1 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments