عدالت نے ابھیشیک کو علاج کےلئے امریکہ جانے کی اجازت نہیں دی ترنمول کانگریس کے ایم پی ابھیشیک بنرجی کو ایک اور بڑا قانونی جھٹکا لگا ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے انہیں بیرون ملک علاج کے لیے جانے کی اجازت نہیں دی۔ پیر کو جسٹس سو¿گت بھٹاچارجی کی بنچ نے صاف کہہ دیا کہ اگرچہ قانونی حفاظت کی میعاد بڑھا دی گئی ہے، لیکن ابھیشیک بنرجی ابھی بیرون ملک نہیں جا سکتے۔ جسٹس نے انہیں ایس ایس کے ایم ہسپتال میں علاج کرانے کا مشورہ دیا۔ اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران ‘کالی گھاٹ’ میں ترنمول کے قومی جنرل سیکرٹری نے بی جے پی کو ‘ڈی جے’ بجانے کی دھمکی دی تھی، اس تبصرے سے متعلق مقدمے کے تناظر میں آج ہائی کورٹ نے یہ بات کہی۔ پیر کو ابھیشیک کے ‘ڈی جے’ تبصرے کے مقدمے کی سماعت جسٹس سو¿گت بھٹاچارجی کی عدالت میں ہوئی تو ان کے وکیل نے قانونی حفاظت کی میعاد بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے میعاد آئندہ 6 اکتوبر تک بڑھا دی گئی۔ لیکن ہائی کورٹ نے شرط عائد کر دی۔ ابھیشیک بنرجی کو آنکھ کے علاج کے لیے 29 جولائی کو امریکہ جانا تھا، لیکن جسٹس نے اس درخواست کو منظور نہیں کیا۔ اس سلسلے میں عدالت نے سوال کیا کہ آنکھ کے علاج کے لیے بیرون ملک ہی کیوں جانا ضروری ہے؟ کلکتہ میں آنکھ کے علاج کے لیے متعدد ہسپتال موجود ہیں۔ وہ ایس ایس کے ایم ہسپتال میں ہی آنکھ کا علاج کرا سکتے ہیں۔ جسٹس نے یہ بھی کہا کہ ضرورت پڑنے پر ایس ایس کے ایم ہسپتال میں ابھیشیک کے علاج کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا جائے گا۔ ان کے اس تبصرے کی وکیل آیون بھٹاچارجی اور سبھی ساچی بنرجی نے مخالفت کی۔
Source: Admin
9 months ago
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
10 months ago
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
10 months ago
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
10 months ago
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
10 months ago
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
9 months ago
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
9 months ago
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
10 months ago
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
10 months ago
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
10 months ago
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
10 months ago
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
9 months ago
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
10 months ago
قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
10 months ago
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی
4 months ago
الیکشن کمیشن نے ریاست کے چیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری کو ہٹا دیا
4 months ago
اس بار بھی بنگال میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں! ممتا بنرجی کی پھر سے ہو گی جیت
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments