International

چین ٹیرف کے مقابلے میں کرنسی میں ہیرا پھیری کر رہا ہے: امریکی صدر ٹرمپ

چین ٹیرف کے مقابلے میں کرنسی میں ہیرا پھیری کر رہا ہے: امریکی صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ چین ٹیرف کے مقابلے میں کرنسی میں ہیرا پھیری کر رہا ہے البتہ چین کسی نقطے پر ڈیل کر لے گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے نیشنل ری پبلکن کانگریشنل کمیٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت چین 104 فیصد ٹیرف ادا کر رہا ہے۔ چین ٹیرف کے مقابلے میں کرنسی میں ہیرا پھیری کر رہا ہے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ ٹیرف کی مد میں ہم روزانہ 2 ارب ڈالر حاصل کر رہے ہیں،جاپان اور جنوبی کوریا کے نمائندے معاہدے کے لیے امریکا پہنچ رہے ہیں۔میرا خیال ہے چین کسی وقت معاہدے کرلے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم فارماسیوٹیکل پر ٹیرف عائد کرنے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس پر عوام کا اعتماد ختم ہوچکا ہے، ڈیموکریٹس کے دور میں مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وسط مدتی الیکشن جیت کر دکھائیں گے، انتخابی مہم کی نگرانی کروں گا، ری پبلکن پارٹی کی پوزیشن ڈیموکریٹس کے مقابلےمیں بہت بہتر ہے، کانگریس میں ڈیموکریٹس پر 100 سےزائد سیٹوں کی برتری حاصل کریں گے۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے کوئلے کی پیداوار بڑھانے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے۔ واضح رہے کہ ٹیرف کے معاملے پر امریکا اور چین آمنے سامنے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments