امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملےکی منصوبہ بندی منسوخ کر دی۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرتے ہوئے اسرائیل کے مجوزہ حملے کو روک دیا۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے یہ فیصلہ ایران کے ساتھ جوہری پروگرام سے متعلق معاہدے پر بات چیت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے مئی میں ایران کے جوہری مقامات پر حملے کا منصوبہ تیار کیا تھا، جس کا مقصد ایران کی جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت کو ایک سال یا اس سے زیادہ عرصے تک پیچھے دھکیلنا تھا۔ امریکی اخبار کے مطابق اس حملے کی کامیابی کے لیے صرف اسرائیل کا دفاع کافی نہ تھا بلکہ امریکا کی معاونت بھی ضروری تھی تاکہ ایرانی جوابی کارروائی سے نمٹا جا سکے اور حملے کو کامیاب بنایا جا سکے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق کئی ماہ کی اندرونی مشاورت اور بحث کے بعد صدر ٹرمپ نے بالآخر فوجی کارروائی کی بجائے سفارتی مذاکرات کا راستہ اپنانے کا فیصلہ کیا تاکہ ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ طے کیا جا سکے۔ دوسری جانب مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ معاہدے پر پہنچنے کے لیے ایران کو جوہری افزودگی روکنی اور ختم کرنی ہوگی۔ ادھر ایران نے امریکا کا جوہری افزودگی روکنے کا مطالبہ مسترد کردیا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کے یورینئم افزودگی کے حق پر کوئی بات نہیں ہوسکتی،حقیقی مؤقف مذاکرات کی میز پر ہی واضح ہوگا۔ دوسری جانب ایران امریکا جوہری مذاکرات کا دوسرا دور روم میں ہونے پربھی تنازع کھڑا ہوگیا۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ مذاکرات کے مقام کی تبدیلی پیشہ ورانہ غلطی ہے ،ایسا اقدام نیک نیتی اور سنجیدگی کی کمی سمجھا جاسکتاہے۔ اس سے پہلے ایران اور امریکا کے مذاکرات کا دوسرا دور بھی پہلے دور کی طرح مسقط میں ہونے کی اطلاعات تھیں۔
Source: social media
یمن کی تیل بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے سے ہلاکتوں کی تعداد 74 ہوگئی
غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا ڈیڑھ برس، 12 ہزار اجتماعی قتل عام، 51065 فلسطینی شہید
تجارتی جنگ میں امریکا کا چین پر نیا وار، چینی بحری جہازوں پر بھی فیس عائد کردی
ایران میں مسلح افواج کے دن پر فوجی پریڈ، نئے ڈرونز اور جدید میزائل سسٹم کی رونمائی
سوڈان: الفاشر میں سوڈانی فوج اور رپیڈ فورس میں جھڑپیں، 30 شہری ہلاک
امریکی صدر کا انٹرنل ریونیو سروس کمشنر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
یمن کی تیل بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے سے ہلاکتوں کی تعداد 74 ہوگئی
سعودی وزیر دفاع کا اہم دورہ ایران، آیت اللہ خامنہ ای کو شاہ سلمان کا پیغام پہنچایا گیا
یمن کی تیل بندرگاہ پر امریکی فضائی حملہ، 38 افراد جاں بحق، 102 زخمی
شرح سود میں کمی سے انکار، ٹرمپ امریکی مرکزی بینک کے چیئرمین کی برطرفی پر تُل گئے
یوکرینی جہاز کی تباہی، ایران نے چار ممالک کو بین الاقوامی عدالت میں چیلنج کر دیا
اسرائیل کی مذہبی تعطیلات ، ہزاروں یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں گھس آئے
افغان طالبان نے امریکی فوج کے چھوڑے گئے 5 لاکھ ہتھیار دہشتگردوں کو بیچ دیے: برطانوی میڈیا
امریکا کا یوکرین امن معاہدے سے پیچھے ہٹنے کا عندیہ