International

ہیری میگھن کے خیراتی ادارے کے فلسطین کی حمایت پر مسلم گروپ سے تعلقات منقطع

ہیری میگھن کے خیراتی ادارے کے فلسطین کی حمایت پر مسلم گروپ سے تعلقات منقطع

برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے خیراتی ادارے نے فلسطین کی حمایت کرنے پر تبصرے مسلم گروپ سے تعلقات منقطع کر دیے۔ آرچ ویل فاؤنڈیشن جسے ہیری اور میگھن نے 2020ء میں قائم کیا تھا اس ادارے نے 2023ء سے اب تک ملواکی مسلم ویمنز کولیشن کو تقریباً 55 ہزار 700 ڈالرز کی 2 گرانٹس دی ہیں۔ ایک امریکی نشریاتی ادارے نے حال ہی میں آرچ ویل فاؤنڈیشن کو خط لکھ کر ایم ایم ڈبلیو سی کے فلسطینی نژاد امریکی بانی جانان نجیب کے فلسطین کے حامی بیانات سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں آرچ ویل فاؤنڈیشن نے اعلان کیا کہ فاؤنڈیشن ایم ایم ڈبلیو سی کے بانی جانان نجیب کے فلسطین کی حمایت کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد اب اس تنظیم کو عطیات دینا بند کر دے گی۔ یہاں اس بات کا ذکر کرنا اہم ہے کہ جانان نجیب نے پچھلے سال اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا تھا کہ فلسطین پر اسرائیل کا 75 سالہ قبضہ اور غزہ میں نسل کشی ایک سنگین ناانصافی ہے۔ اُن کی پوسٹ کے آخر میں فلسطین کی آزادی کے لیے لگایا جانے والا مقبول نعرہ’From the river to the sea, Palestine will be free‘ بھی شامل تھا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments