International

غزہ: اسرائیل کی خیموں سمیت مختلف مقامات پر بمباری سے 21 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیل کی خیموں سمیت مختلف مقامات پر بمباری سے 21 فلسطینی شہید

اسرائیل نے غزہ میں خیموں سمیت مختلف مقامات پر حملے کرتے ہوئے 21 فلسطینی شہید کردیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں امداد کے داخلے پر اسرائیلی بندش ساتویں ہفتے میں داخل ہوگئی جس کے باعث غذا کی انتہائی قلت کا شکار بچوں کی تعداد بڑھنے لگی۔ غزہ پر تازہ اسرائیلی حملے میں مزید 21 فلسطینی شہید ہوگئے جس میں سے بچوں سمیت 15 افراد خیموں پر بمباری میں شہید ہوئے۔ ادھر غزہ سے رہا اسرائیلی یرغمالیوں کی روسی صدر سے ملاقات ہوئی جس پر اسرائیلی اخبار کا کہنا ہےکہ صدر پیوٹن نے حماس کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی کا کہنا ہےکہ غزہ جنگ بندی تمام یرغمالیوں کی رہائی کے بعد ہی ممکن ہے۔ دوسری جانب امریکا نے مبینہ طورپریمن کےدارالحکومت صنعا پر کئی فضائی حملے کیے جس میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمنی حوثی باغیوں کے میڈیا نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ حوثیوں کے زیرِ قبضہ دارالحکومت صنعا پر 12 سے زائد فضائی حملے کیے گئے جن کا الزام امریکا پر عائد کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں حوثی میڈیا نے یمن کے صوبے الجوف کے علاقے الحزم میں بھی امریکی حملوں کی اطلاع دی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments