International

ٹائمز کی 100 با اثر شخصیات کی فہرست میں ٹرمپ-مسک کے ساتھ محمد یونس بھی شامل ,ایک بھی ہندستانی نہیں

ٹائمز کی 100 با اثر شخصیات کی فہرست میں ٹرمپ-مسک کے ساتھ محمد یونس بھی شامل ,ایک بھی ہندستانی نہیں

ٹائمز میگزین کی طرف سے دنیا کے 100 با اثر لوگوں کی فہرست سامنے آ گئی ہے۔ اس فہرست میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کے قریبی دوست اور حکومت میں معاون ایلون مسک کا نام بھی شامل ہے۔ ساتھ ہی بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کو بھی اس فہرست میں جگہ دی گئی ہے۔ لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس مرتبہ ٹائمز میگزین کی 100 بااثر شخصیتوں میں ایک بھی ہندستانی کا نام شامل نہیں ہے۔ ٹائمز میگزین کی طرف سے جاری 100 لوگوں کی فہرست کو الگ الگ زمرے میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ یہ زمرے ہیں- رہنما، آئیکانس، ٹائٹنس اور اداکار۔ اس کے علاوہ اینوویٹرس اور پائنیئرس کو بھی اس میں جگہ دی جاتی ہے۔ رہنما کی فہرست میں ایک ہند نژاد ریشما کیولرمانی کو جگہ تو ملی ہے، لیکن وہ ہندستانی شہری نہیں ہیں، کیولرمانی فی الحال دوا ساز کمپنی ویرٹیکس کی سی ای او ہیں۔ وہ جب امریکہ گئیں تھیں تب ان کی عمر محض 11 سال تھی۔ اب وہ امریکہ کی مشہور بایو ٹکنالوجی کمپنی کی سی ای او ہیں۔ رہنما کی فہرست میں برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کا نام بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو بھی اس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ یونس بنگلہ دیش میں عبوری سربراہ کے طور پر اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ہی خبروں میں ہیں۔ وہ مسلسل مختلف طرح کے بیانات دے رہے ہیں جس سے ان کی خوب چرچا ہو رہی ہے۔ وہیں امریکی نائب صدر جیڈی وینس بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ جالانکہ اس فہرست میں شی جن پنگ، روس کے ولادیمیر پوتن جیسے قد آور رہنما شامل نہیں ہیں۔ وہیں فرانس اور جرمنی کے طاقتور رہنماؤں کو بھی اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ ٹائمز میگزین کے بااثر لوگوں کی فہرست میں ان رہنماؤں کو ہی شامل کیا جاتا ہے جو حال ہی میں اُبھرے ہوں اور ان کے آنے سے کوئی تبدیلی یا اثر پڑا ہو۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments