International

امریکا کی ایرانی تیل درآمد کرنے والی کمپنیوں، آئل ٹینکرز پر پابندیاں

امریکا کی ایرانی تیل درآمد کرنے والی کمپنیوں، آئل ٹینکرز پر پابندیاں

امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے کچھ شپنگ کمپنیوں، آئل ٹینکرز پر پابندیاں لگائی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ امریکا کی نئی پابندیوں میں چین میں کام کرنے والی آزاد چھوٹی آئل ریفائنریز شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق چین میں کام کرنے والی آئل ریفائنریز 1 ارب ڈالر سے زائد کے ایرانی خام تیل کی خریداری میں شامل ہیں۔ خبرایجنسی کے مطابق چین ایران پر امریکی پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتا۔ چین ایرانی تیل کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے۔ خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ چین اور ایران کے درمیان تجارت زیادہ تر ڈالر کے بجائے چینی کرنسی میں ہوتی ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق چین اور ایران دو طرفہ تجارت درمیانی افراد کے نیٹ ورک کے ذریعے کرتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments