غزہ پر روزانہ کی بنیادپر اسرائیلی حملے جاری ہیں اور فوج فلسطینیوں کے علاقے میں مزید پیش قدمی کر رہی ہے۔ اسی تناظر میں اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی کے تقریباً 30 فیصد حصے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے اور اسے "سکیورٹی کورڈن" میں تبدیل کر دیا ہے۔ یہ علاقہ ایک بفر زون بن گیا ہے جس میں فلسطینی رہائشی نہیں رکھ سکتے ہیں۔ صہیونی فوج کے ترجمان ادرائی نے ’’ ایکس‘‘ پر کہا ہے کہ ہم نے غزہ کی پٹی کے تقریباً 30 فیصد حصے کو ایک جدید دفاعی سیکورٹی زون کے طور پر اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فوجی دستے غزہ کی پٹی میں اپنی زمینی مشقیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تین فوجی ڈویژنوں کی شرکت کے ساتھ آپریشنل پیشرفت کے مطابق زمینی مشقوں کے دائرہ کار کو بڑھایا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہم موراگ محور کو توسیع دے رہے ہیں جو خان یونس اور رفح کے اضلاع کو الگ کرتا ہے۔ فوج نے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ اس نے دو ماہ کی جنگ بندی کے بعد 18 مارچ کو غزہ کی پٹی میں دوبارہ کارروائی شروع کرنے کے بعد سے تقریباً 1200 اہداف پر فضائی حملے کیے اور 100 سے زیادہ اہداف کا خاتمہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ایک ترجمان سٹیفنی ٹریمبلے نے بدھ کو بتایا کہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے دوبارہ شروع ہونے کے ساتھ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں لگ بھگ 5 لاکھ فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔ سٹیفنی ٹریمبلے نے کہا ہے کہ ہمارے انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کا اندازہ ہے کہ 18 مارچ سے تقریباً نصف ملین لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ جنگ بندی سے قبل پٹی کی بیس لاکھ سے زیادہ آبادی کی اکثریت بے گھر ہوگئی تھی۔ غور طلب امر یہ ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوری میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 18 مارچ کو غزہ کی پٹی میں اپنی جنگی کارروائیاں دوبارہ شروع کردی تھیں۔ اسرائیلی فوج نے پٹی کی جانب آنے والی انسانی امداد بھی روک دی اور روزانہ کی بنیاد پر فضائی بمباری کرکے بچوں اور خواتین سمیت فلسطیینیوں کو قتل کرنا شروع کر رکھا ہے۔ حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے منگل کو کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے کم از کم 1630 افراد قتل ہو چکے ہیں۔ سات اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک قتل کیے گئے فلسطینیوں کی تعداد 51 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
Source: social media
یمن کی تیل بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے سے ہلاکتوں کی تعداد 74 ہوگئی
غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا ڈیڑھ برس، 12 ہزار اجتماعی قتل عام، 51065 فلسطینی شہید
تجارتی جنگ میں امریکا کا چین پر نیا وار، چینی بحری جہازوں پر بھی فیس عائد کردی
ایران میں مسلح افواج کے دن پر فوجی پریڈ، نئے ڈرونز اور جدید میزائل سسٹم کی رونمائی
سوڈان: الفاشر میں سوڈانی فوج اور رپیڈ فورس میں جھڑپیں، 30 شہری ہلاک
امریکی صدر کا انٹرنل ریونیو سروس کمشنر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
یمن کی تیل بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے سے ہلاکتوں کی تعداد 74 ہوگئی
سعودی وزیر دفاع کا اہم دورہ ایران، آیت اللہ خامنہ ای کو شاہ سلمان کا پیغام پہنچایا گیا
یمن کی تیل بندرگاہ پر امریکی فضائی حملہ، 38 افراد جاں بحق، 102 زخمی
شرح سود میں کمی سے انکار، ٹرمپ امریکی مرکزی بینک کے چیئرمین کی برطرفی پر تُل گئے
یوکرینی جہاز کی تباہی، ایران نے چار ممالک کو بین الاقوامی عدالت میں چیلنج کر دیا
اسرائیل کی مذہبی تعطیلات ، ہزاروں یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں گھس آئے
افغان طالبان نے امریکی فوج کے چھوڑے گئے 5 لاکھ ہتھیار دہشتگردوں کو بیچ دیے: برطانوی میڈیا
امریکا کا یوکرین امن معاہدے سے پیچھے ہٹنے کا عندیہ