International

چین میں ایک بار پھر سونے کے وسیع ذخائر دریافت

چین میں ایک بار پھر سونے کے وسیع ذخائر دریافت

چینی ماہرینِ ارضیات نے ملک کے شمال مشرقی حصے میں 1000 ٹن وزنی سونے کے ذخائر کی دریافت کا دعویٰ کر دیا۔ واضح رہے گزشتہ برس بھی چین نے 83 ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق محققین کا کہنا ہے کہ چین کی جدید منرل پراسپیکٹنگ ٹیکنالوجی اتنے وسیع ذخائر (جو کہ دنیا کے بڑے ذخائر میں سے ہیں) کی دریافتوں میں مدد کر رہی ہے۔ سونا عالمی سطح پر معاشی اتار چڑھاؤ کے دوران ملکوں کی معیشت کو سنبھالتا ہے۔ ساتھ ہی اس دھات کو بیٹریوں اور برقی آلات بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ چین سونا کی پیداوار کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے لیکن سونے کے مصدقہ ذخائر کے باوجود یہ جنوبی افریقا اور آسٹریلیا سے پیچھے ہے۔ لیاؤننگ صوبے میں ہونے والی حالیہ دریافتیں چین کو سونے کی پیداوار کی دوڑ میں برقرار رکھ سکتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ ذخائر مشرق سے مغرب تک 3 کلو میٹر اور شمال سے جنوب تک 2.5 کلو میٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments