چینی صدر شی جنپنگ نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا ہے کہ چین اور ہندستان ایک دوسرے کی طاقت سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں اور مشترکہ ترقی کی سمت میں مل کر کام کر سکتے ہیں۔ چین کی سرکاری نیوز ایجنسی ’شنہوا‘ کے مطابق جنپنگ نے نئی دہلی میں برکس اعلیٰ سطحی اجلاس سے الگ پی ایم مودی کے ساتھ دو فریقی میٹنگ کے دوران یہ بات کہی۔
برکس اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران سبھی ممالک نے مشترکہ منشور جاری کرنے پر اتفاق ظاہر کیا۔ اس مشترکہ منشور کو جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’’دوستو! آج کی ہماری میٹنگ بہت مثبت اور تعمیری رہی ہے۔ ہمارے نظریات کے تنوع کے ساتھ ساتھ برکس تعاون کے تئیں ہمارے مشترکہ عزائم بھی واضح طور پر سامنے آئے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’آج کی گفگو سے واضح ہے کہ بدلتی ہوئی دنیا کا انتظام پرانے اداروں کے ذریعہ نہیں دیکھا جا سکتا۔ ریپریزنٹیشن، رسپانسیونیس اور رول میکنگ... تینوں میں اصلاح ضروری ہے۔‘‘ مشترکہ منشور کو جاری کیے جانے کے بعد اس میں شامل سبھی عزائم کو پورا کرنے پر زور دیا گیا۔
چین کے صدر شی جنپنگ نے مغربی ایشیا کے حالات پر فکر کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ چین مغربی ایشیا اور خلیجی ممالک میں امن و استحکام قائم کرنے میں اپنا مناسب کردار نبھانے کے لیے دیگر برکس ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ چین کی سرکاری نیوز ایجنسی ’شنہوا‘ کے مطابق شی نے کہا ہے کہ جنگ کے سبب پورے خطہ کے لوگوں کو بہت نقصان ہوا ہے اور یہ بین الاقوامی طبقہ کے مشترکہ مفادات کے موافق نہیں ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ چین اس خطہ میں امن و استحکام قائم کرنے کے لیے برکس کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کو راضی ہے۔
چینی صدر شی جنپنگ نے ہندستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا ہے کہ چین اور ہندوستان ایک دوسرے کی طاقت سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں اور مشترکہ ترقی کی سمت میں مل کر کام کر سکتے ہیں۔ چین ک...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments