دیوالی پر چائے باغات کے مزدوروں کو تحفہ، اضافی راشن اور مالی امداد دینے کا وزیر اعلیٰ کا اعلان
درگا پوجا کے بعد اب دیوالی کے موقع پر بھی چائے باغات کے مزدوروں کے لیے وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری نے تحفے کا اعلان کیا ہے۔ منگل کے روز سلی گوڑی کے اترکنیا میں منعقدہ انتظامی میٹنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ چائے باغان کے مزدوروں کو اب 35 کلو کے بجائے 50 کلو چاول دیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ 5000 روپے بھی فراہم کیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ حکومت اس بات پر غور کر رہی ہے کہ راشن کے ذریعے اب 50 کلو چاول فراہم کیے جا سکیں۔ منصوبہ حتمی ہونے کے بعد راشن کے مستفیدین کو اضافی چاول ملیں گے۔
اس کے علاوہ آج کی میٹنگ میں شمالی بنگال کے بند پڑے چائے باغاتوں کو دوبارہ کھولنے کے معاملے پر بھی شوبھندو ادھیکاری نے ایک بار پھر یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے اپنے ساتھ موجود وزیر محنت ارجن سنگھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ”آپ کو ہی تمام بند چائے باغات کھلوانے ہوں گے، ہر کام وزیر اعلیٰ ہی کریں گے، ایسا نہیں ہو سکتا۔“
وہیں مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا، ”اپنے جاب کارڈ تیار رکھیں، جلد ہی کام شروع ہوگا۔ سبھی کو پردھان منتری چائے شرمک یوجنا کے تحت شامل کیا جائے گا۔“
دیوالی پر چائے باغات کے مزدوروں کو تحفہ، اضافی راشن اور مالی امداد دینے کا وزیر اعلیٰ کا اعلان...
Source: Admin