National

بیٹی سے باربارجھگڑا۔ سسرالی رشتہ داروں نے داماد پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

بیٹی سے باربارجھگڑا۔ سسرالی رشتہ داروں نے داماد پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

حیدرآباد17فروری:بیٹی سے باربارجھگڑے پر سسرالی رشتہ داروں نے داماد پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔ یہ واقعہ بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع میں پیش آیا۔دو ہفتے قبل پیش آئے اس واقعہ میں شدید طورپر جھلس جانے والے نوجوان کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ پلوانچا منڈل کے دنتیلابورا ایس سی کالونی سے تعلق رکھنے والے 24سالہ گوتم نے بی ٹیک کی تعلیم حاصل کی ہے۔ اس کی محبت کاویہ سے ہوگئی جو رامچندرونی پیٹ کی رہنے والی ہے، تین سال قبل ان دونوں نے شادی کر لی۔ ان کی دو بیٹیاں ہیں جن کی عمر دو سال اور تین ماہ ہے۔ شادی کے بعد گوتم الیکٹریشن کا کام کرتے ہوئے اپنی بیوی اور بچوں کی کفالت کررہا تھا۔ کاویہ اپنے شوہر سے پانچ ماہ تک جھگڑے کے بعد اپنے والدین کے گھر چلی گئی۔2فروری کو رات 12 بجے کے قریب گوتم اپنے سسرال گیا اور بیوی کو بات کرنے کے لئے بلایا۔ اسی دوران گوتم کی ساس انورادھا، سسر وینکٹیشورلو اورنسبتی برادران ستیش اور کارتک گھر سے باہر آئے اور گوتم کے ساتھ بدسلوکی کی۔برہمی میں انہوں نے اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ آگ کے شعلوں میں لپٹے گوتم نے قریبی پانی کے ٹینک میں چھلانگ لگا دی۔ اطلاع ملتے ہی گوتم کے رشتہ داروں نے اس کو پہلے کھمم اسپتال اور پھر ورنگل ایم جی ایم پہنچایا۔ گوتم کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ اس کے باپ بالم چینا وینکٹیشورلو کی شکایت کی بنیاد پر اس ماہ کی 11 تاریخ کو پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments