ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے چونکانے والا فیصلہ لیتے ہوئے اسسٹنٹ کوچ ابھیشیک نائر اور فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ کو ٹیم کے کوچنگ اسٹاف سے ہٹا دیا ہے۔ بی سی سی آئی نے یہ کارروائی آسٹریلیا میں بارڈر-گواسکر ٹرافی 25-2024 میں ہندوستان کی شرمناک شکست کے بعد کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوچنگ اسٹاف اور بھی کئی اراکین کو ہٹا کر بی سی سی آئی نے سخت انتباہ کیا ہے کہ ٹیسٹ میں ہندوستانی ٹیم کے مظاہرہ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ابھیشیک نائر کو ہندستانی ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ مقرر ہوئے ابھی صرف آٹھ مہینے ہی ہوئے تھے، جب گوتم گمبھیر نے کوچ کا عہدہ سنبھالا تھا۔ وہ گوتم گمبھیر کے قریبی مانے جاتے تھے۔ لیکن اب انہیں ٹیم کی ذمہ داریوں سے آزاد کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ اور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ سوہم دیسائی کو بھی برخاست کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹی-20 عالمی کپ 2024 کے بعد راہل دراوڑ کی مدت کار ختم ہو گئی تھی۔ اس کے بعد گوتم گمبھیر کو ٹیم کا کوچ بنایا گیا تھا۔ گمبھیر نے اپنے معاونین کے طور پر کولکاتا نائٹ رائڈرس سے جڑے اپنے کئی ساتھیوں کو ٹیم سے جوڑا تھا۔ لیکن نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرمناک شکست کے بعد ابھیشیک پر سوال کھڑے ہو رہے تھے۔
Source: social media
پنجاب کنگس نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 37 رنز سے شکست دی
آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار
شبمن سے بریک اَپ؛ سارہ کو نیا سہارا مل گیا، مگر کون؟
دورۂ یو اے ای و پاکستان کیلئے بنگلادیشی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان
بنگلور نے سنسنی خيز میچ جیت کر پلے آف کی طرف قدم بڑھایا
جرمن فٹبال لیجنڈ 64سالہ لوٹھر ماتھاؤس کی 26 سالہ ماڈل کیساتھ ڈیٹنگ