National

بی جے پی میں شامل ہوتے ہی پون سنگھ نے اپوزیشن پر لگایا نشانہ، کہا- سانپ لوٹ رہے ہوں گے

بی جے پی میں شامل ہوتے ہی پون سنگھ نے اپوزیشن پر لگایا نشانہ، کہا- سانپ لوٹ رہے ہوں گے

نئی دہلی: بھوجپوری سنیما میں اپنی آواز اور اداکاری کے دم پر ’پاور اسٹار‘ کہلانے والے پون سنگھ نے آج بی جے پی جوائن کر لی ہے۔ اداکار نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے وقت بھی بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن من چاہی سیٹ نہ ملنے پر آزاد امیدوار کے طور پر کاراکاٹ سے الیکشن لڑا۔ یہ فیصلہ پون سنگھ کو بھاری پڑا اور انہیں اس سیٹ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اب بی جے پی میں شامل ہوتے ہی گلوکار نے اپوزیشن پارٹیوں پر حملہ بولا ہے۔ پون سنگھ نے بی جے پی جوائن کرنے کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپ ڈیٹ دیا ہے۔ انہوں نے امت شاہ، جے پی نڈا اور اوپیندر کشواہا کے ساتھ تصویریں شیئر کیں۔ اس پوسٹ کے کیپشن میں پون سنگھ نے لکھا، ’ ذات پرستی کی سیاست کو فروغ دینے والے کے دل پر آج یہ تصویر دیکھ کر سانپ لوٹ رہا ہوگا۔ لیکن جن کے دل میں ترقی یافتہ بہار کا خواب ہے، وہ کب تک ایک دوسرے سے دور رہ سکتے ہیں۔‘‘ پون سنگھ نے آگے لکھا، ’’آج ہمارے معزز وزیر داخلہ امت شاہ جی اور ہمارے قومی صدر جے پی نڈا جی، معزز اوپیندر کشواہا جی سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے دل سے آشیرواد دیا۔ مودی جی اور نتیش جی کے خوابوں کا بہار بنانے میں آپ کا بیٹا پون پورا پاور لگائے گا۔‘‘ بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد پون سنگھ کے مداح کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔ ایک یوزر نے لکھا، ’’واہ بھائیہ… بہار الیکشن میں مزہ آنے والا ہے۔“ ایک اور یوزر نے تبصرہ کیا، ’’جے ہو گرو جی، آپ کے پاور کو پورا بھارت جانتا ہے… جیو بہار کے لال… مزہ آ گیا۔‘‘حالانکہ، کچھ یوزرز نے اپیندر کشواہا کے ساتھ پون سنگھ کو دیکھ کر ناپسندیدگی ظاہر کی اور کہا کہ انہیں کشواہا اور این ڈی اے کے سامنے نہیں جھکنا چاہیے تھا۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments