ممبئی ،30 اکتوبر: مہاراشٹر کی 288 اسمبلیوں کے انتخابات کے لیے تمام پارٹیوں نے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ حتمی فہرست کے اعلان کے ساتھ ہی ٹکٹوں سے محروم کئی رہنما اب آزاد امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ بی جے پی میں بھی ٹکٹ کی تقسیم پر کھلی بغاوت نظر آرہی ہے، اہم چہروں میں ممبئی سے بی جے پی لیڈر اتل شاہ اور گوپال شیٹی اور تھانے سے ہنس مکھ گہلوت شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مہایوتی نے شیو سینا-ایکناتھ شندے پارٹی سے جنوبی ممبئی کی ممبادیوی سیٹ سے شائنا این سی کو میدان میں اتارا ہے۔ بی جے پی کے سابق ترجمان نے پارٹی چھوڑ کر سینا میں شمولیت اختیار کی اور گزشتہ روزاپنا نامزدگی پرچہ داخل کیا۔ اس سے بی جے پی کے ترجمان اور سابق ایم ایل اے اتل شاہ ناراض ہو گئے ہیں، جنہیں اس حلقے سے میدان میں اتارے جانے کی امید تھی۔ پارٹی کے ٹکٹ سے انکار کے بعد، شاہ، سابق کارپوریٹر اور ایک سرگرم مقامی لیڈر نے اعلان کیا کہ وہ ممبادیوی سے آزاد الیکشن لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ "یہ کوئی میوزیکل چیئر نہیں ہے کہ کسی کو بھی میدان میں اتارا جائے۔ قیادت کو سوچنا چاہیے کہ سیٹ کون جیتے گا اور اس کے لیے کام کرے گا۔ میں نے یہاں سات سال تک کارپوریٹر کے طور پر کام کیا، 50,000 سے زیادہ لوگوں کو لاڈکی بہنا یوجنا کے لیے مدد کروائی ہے۔ میں واحد کارپوریٹر ہوں جس نے دفتر کے باہر ایک پنڈال بنایا اور 12000 فارم بھرے۔ " کانگریس نے ممبئی دیوی سے تجربہ کار لیڈر امین پٹیل کو میدان میں اتارا ہے، جو تین بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ بوریولی حلقہ میں، ایک مضبوط لیڈر اور بی جے پی کے سابق ایم پی گوپال شیٹی نے پارٹی کی جانب سے سنجے اپادھیائے کو میدان میں اتارنے کے بعد اپنی آزاد امیدواری کا اعلان کیا ہے۔ اپادھیائے ممبئی بی جے پی کے جنرل سکریٹری ہیں، تاہم بوریولی سے گوپال شیٹی مضبوط دعویدار تھے جب پیوش گوئل کو شیٹی کے حلقہ ممبئی نارتھ سے 2024 لوک سبھا کے لیے میدان میں اتارا گیا تھا۔ اپادھیائے بوریولی کے رہائشی نہیں ہیں۔ بی جے پی کارکن ناراض ہیں کہ انہیں میدان میں نہیں اتارا گیا، اس لیے ان کے مطالبے پر انہوں نے آزاد انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی اور دیویندر فڈنویہ کی حمایت کرتا ہوں، لیکن اپادھیائے کو میدان میں لانے کا پارٹی کا فیصلہ درست نہیں ہے اور اس کے خلاف مقابلہ کریں گے۔‘‘ دوسری طرف، مہایوتی نے شیوسینا کے پرتاپ سرنائک کو میدان میں اتارنے کے بعد ایک اور بی جے پی لیڈر ہنس مکھ گہلوت نے تھانے کی اولا ماجیواڑا سیٹ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ سابق ڈپٹی میئر گہلوت بی جے پی سے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کی توقع کر رہے تھے۔
Source: uni news service
اورنگزیب پر ریمارکس : ابو عاصم اعظمی نے ایف آئی آر منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع
منی پور میں پھر تشدد، چوراچاندپور میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ، ایک ضعیفہ سمیت 4 افراد ہلاک
تلنگانہ میں بی جے پی کو ملی بری خبر، رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ نے دیا استعفیٰ
’سماج واد‘ نہیں، در اصل ’نماز واد‘ کا حامی ہے انڈیا بلاک، بی جے پی
جے این یو کے لاپتہ طالب علم نجیب احمد کی والدہ کو نہ بیٹا ملا ، نہ انصاف،دہلی عدالت نے کیس کو بند کرنے کی دی اجازت
تلنگانہ فارما فیکٹری دھماکہ: ہلاکتوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی،زخمیوں میں 10 کی حالت نازک
تاج محل کے قریب فائرنگ سے سیاحوں میں مچی دہشت
راجستھان میں سرحدی علاقے سے ملی پاکستانی لڑکے اور لڑکی کی لاشیں
بھوپال کے مشہور ’90 ڈگری‘ موڑ والے پل کے معاملے میں سات انجینئرز معطل
رتھ یاترا کے دوران بھگدڑ سے 3 ہلاکتوں کے بعد ریاستی حکومت کی کارروائی، ڈی ایم اور ایس پی کا تبادلہ، 2 افسران معطل
مہاراشٹر حکومت نے اپوزیشن کے سخت احتجاج کے درمیان ہندی سے متعلق حکومتی قرارداد واپس لی
کانگریس نے بہار کے لیے 58 مبصرین کی تقرری کی
ایئر فورس کو سیاسی قیادت کے احکامات کے باعث پاکستان کے ہاتھوں نقصان ہوا: انڈین ڈیفنس اتاشی
تلنگانہ: انڈسٹریل ایریا میں کیمیکل فیکٹری میں زوردار دھماکہ، 10 ہلاک، کئی زخمی