National

بریلی تشدد کے دو ملزمین کا انکاؤنٹر، ادریس اوراقبال پرہنگامہ میں شامل ہونے کا الزام

بریلی تشدد کے دو ملزمین کا انکاؤنٹر، ادریس اوراقبال پرہنگامہ میں شامل ہونے کا الزام

سیبی گنج تھانہ علاقہ کے بنڈیا نہرکے پاس انکاؤنٹرہوا ہے۔ ادریس اوراقبال کوانکاؤنٹرکے بعد پولیس نے پکڑلیا ہے۔ اب دونوں پولیس حراست میں ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ جب پولیس ان تک پہنچی توبچنے کے لئے دونوں نے پولیس پرفائرنگ کی۔ جوابی فائرنگ میں دونوں ملزمین کے پیرمیں گولی لگی۔ بریلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 73 ملزمین کوگرفتارکرلیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ ابھی سینکڑوں گرفتاریاں اورہونی ہیں۔ ادریس اور اقبال کوملاکرگرفتارملزمین کی تعداد 75 ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ابھی مزید گرفتاریاں ہوں گی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ادریس اور اقبال شاہجہاں پورکے رہنے والے ہیں۔ ادریس پرپہلے سے ہی 30 مقدمے درج تھے۔ وہیں، اقبال پربھی 17 کیس درج ہیں۔ پولیس کے مطابق، دونوں ملزمین بریلی میں ہنگامہ میں شامل ہونے کے لئے شاہجہاں پورسے آئے تھے۔ ادریس کے پاس سے اینٹی پلیئرگن بھی برآمد ہونے کی بات کہی جا رہی ہے۔ فی الحال، پولیس نے ابتدائی علاج کے بعد دونوں کوحراست میں لے لیا ہے۔ اب ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی اورپولیس کی گرفت سے دورملزمین کی جانکاری جمع کی جائے گی۔ بریلی پولیس ابھی مزید سینکڑوں لوگوں کوگرفتارکرسکتی ہے۔ کیونکہ تشدد معاملے میں جوایف آئی آرفائل کی گئی ہے، اس میں نامزد اور نا معلوم افراد کوملاکرکل 3000 لوگوں کے ثبوت پولیس کے پاس موجود ہونے کی بات کہی جا رہی ہے۔ اس طرح سے ابھی گرفتاریوں کا سلسلہ چلتا رہے گا۔ پولیس کے مطابق، ابتدائی جانچ میں ماسٹرمائنڈ کے طورپراتحاد ملت کونسل کے سربراہ مولانا توقیررضا خان کا ہی نام نکل کرسامنے آیا تھا۔ مولانا توقیررضا خان اوران کے تمام معاونین پرالزام ہے کہ تشدد کا منصوبہ لمبے وقت سے بنایا جا رہا تھا۔ پولیس اس بات کا دعویٰ کررہی ہے کہ اسے پہلے ہی جانکاری ملی تھی کہ احتجاج کے نام پرکوئی ناگہانی حادثہ ہوسکتا ہے۔ پولیس نے سمجھانے کی بھی کوشش کی تھی، لیکن ان کی بات نہیں مانی گئی تھی۔ اس کے بعد تشدد بھڑک گیا اوریہ معاملہ آدھے گھنٹے تک چلتا رہا۔ بعد میں پولیس نے مولانا توقیر رضا خان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments