National

بریلی میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، تین افراد ہلاک

بریلی میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، تین افراد ہلاک

بریلی، 02 اکتوبر : اترپردیش میں بریلی ضلع کے سیرولی علاقے میں بدھ کو پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے تین خواتین کی موت اور چار دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے میں تقریباً نصف درجن مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے، جن کا ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔ حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سوگوار کنبوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کے مناسب علاج کی ہدایات دی ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کلیان پور گاؤں میں آج شام اچانک دھماکہ ہوا جس سے علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ نصف درجن مکانات منہدم ہو گئے اور سات افراد ملبے تلے دب گئے۔ حادثے میں تین خواتین کی موقع پر ہی موت ہو گئی ہے جبکہ چار کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت تبسم اور رخسانہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ایک دیگر کی لاش کی شناخت کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ حادثے میں رحمان شاہ، چھوٹی بیوی رحمان شاہ، فاطمہ، ستارہ زخمی ہوگئیں۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ نے افسروں کو امدادی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔ بریلی میں پٹاخہ فیکٹری میں ہوئے حادثے کا وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے نوٹس لیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچائیں اور ان کا مناسب علاج کرائیں۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی تمنا کی۔ تمام سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments