National

بریلی جا رہے سابق ایم پی دانش علی گھر میں نظربند، یوگی حکومت پر جابرانہ پالیسیاں اپنانے کا الزام

بریلی جا رہے سابق ایم پی دانش علی گھر میں نظربند، یوگی حکومت پر جابرانہ پالیسیاں اپنانے کا الزام

امروہہ: سابق رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی کو ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دانش علی بریلی جانے کی تیاری کر رہے تھے، جہاں حال ہی میں احتجاج کے دوران پولیس کارروائی پر ہنگامہ ہوا تھا لیکن پولیس نے انہیں امروہہ واقع گھر سے باہر نہیں نکلنے دیا۔ ان کی رہائش گاہ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ اتر پردیش پولیس کی اس کارروائی کے خلاف دانش علی اور کانگریس حامیوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے دانش علی کا بریلی دورہ نظم و نسق کے لیے خطرہ بن سکتا تھا، اس لیے انہیں احتیاط کے طور پر گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔ یہ واقعہ امروہہ دیہات تھانہ علاقہ کے بائی پاس کا ہے۔ اس دوران دانش علی نے صحافیوں کو بتایا، ’’بریلی جانے کا ہمارا پروگرام تھا، جہاں منظم طریقے سے لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ ہم وہاں پولیس انتظامیہ کو یہ کہنے کے لیے جا رہے تھے کہ لوگوں کا استحصال نہ کریں۔‘‘ دانش علی کا مزید کہنا تھا، ’’بریلی میں بے گناہ لوگوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ ان کے گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے۔ جمہوریت میں یہ ناقابل قبول ہے۔ ایسے نظام کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ ہم وہاں کے لوگوں سے امن کی اپیل کر رہے ہیں اور ان سے بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ کسی کے اشتعال میں نہ آئیں۔‘‘ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ یہ جابرانہ پالیسی چھوڑ دیجئے۔ نا انصافی اور جبر زیادہ دنوں تک نہیں چل سکتا ہے۔ بابا صاحب امبیڈکر کا آئین سب کو برابری کی ضمانت دیتا ہے۔ آج کی تاریخ میں حکومت جابرانہ پالیسی کی بنیاد پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ جس طرح کی زبان استعمال کر رہے ہیں اس سے بہت دکھ ہوتا ہے۔ مجھے شرم آتی ہے کہ وہ میری ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیں۔ میں اپنے لوگوں کے درمیان جا کر ان کا دکھ بانٹنا چاہتا ہوں۔ وہاں لوگوں کی دکانیں اور گھر مسمار کیے جا رہے ہیں اور دُکھ کی بات ہے کہ وہ ہماری آواز کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن میں ایک بات صاف کر دوں کہ یہ لوگ ہماری آواز کو زیادہ دنوں تک دبا نہیں سکتے ہیں۔ انہوں نے ہمیں روک لیا، ہم 7-8 لوگ ہی جانا چاہتے تھے مگر پولیس انتظامیہ نے ہمیں جانے نہیں دیا۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ آخر یہ کہاں کا انصاف ہے؟‘‘

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments