National

برازیل کی 51 سالہ خاتون 30 سالہ لڑکے سے شادی کرنے بھنڈ پہنچی

برازیل کی 51 سالہ خاتون 30 سالہ لڑکے سے شادی کرنے بھنڈ پہنچی

بھنڈ، 30 اکتوبر:محبت کی نہ کوئی عمر ہوتی ہے اور نہ ذات نہ کوئی سرحد اور نہ کوئی بندھن۔مدھیہ پردیش کے چمبل ڈویژن کے بھنڈ کے 30 سالہ پون گوئل سے برازیل کی رہنے والی روزینائیڈ سکیرا نے ازدواجی زندگی میں منسلک ہونے کے لئے کلکٹر کورٹ میں درخواست دی ہے۔ پون گوئل کی روزینائیڈ سے پہلی ملاقات نو ماہ قبل گجرات کے کچھ میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد دونوں فیس بک پر گوگل ٹرانسلیٹ کی مدد سے بات کرتے رہے جو بعد میں محبت میں بدل گئی۔ اب روزینائیڈ بھینڈ پون گوئل سے شادی کرنے آئی ہیں۔ ان دونوں نے بھینڈ کے ایڈیشنل کلکٹر کی عدالت میں خصوصی شادی کے لیے درخواست دی ہے۔ روزینائیڈ ، پون گوئل کے خاندان کے ساتھ رہ رہی ہے۔ پون کچھ میں سیکورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتا ہے۔ پون نے بتایا کہ وہ پہلی بار کچھ میں روزینائیڈ سے ملا تھا۔ اس کے بعد فیس بک پر بات کرنے لگے۔ دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے لیے 8 اکتوبر کو روزی ہندوستان آئی ہے۔ بھنڈ کے ایڈیشنل کلکٹر ایل کے پانڈے نے آج کہا کہ خصوصی شادی کے لیے پون اور روزی دونوں کی درخواستوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔ سفارت خانے کو روزی نائیڈ کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کی جائیں گی۔ روزی نائیڈ پہلے ہی شادی شدہ ہے اور اس کا بیٹا 32 سال کا ہے۔ تاہم، اس کا پہلا شوہر اب اس کے ساتھ نہیں رہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شادی سے قبل تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد شادی کی اجازت دی جائے گی۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments