Entertainment

بھومی پیڈنیکر کی ملالہ یوسفزئی سے ملاقات، کتاب پر مبارکباد

بھومی پیڈنیکر کی ملالہ یوسفزئی سے ملاقات، کتاب پر مبارکباد

بالی ووڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی اور ان کی دوسری کتاب کی اشاعت پر مبارکباد دی ہے۔ میڈیا کے مطابق بھومی پیڈنیکر نے حال ہی میں نیو یارک سٹی دیوالی سیلیبریشن میں شرکت کی، جس کی میزبانی مشہور بھارتی کاروباری شخصیت انجولا آچاریہ نے کی۔ ستاروں سے بھرے اس ایونٹ نے ہندستانی تارکینِ وطن اور عالمی تفریحی دنیا کی کچھ بااثر شخصیات کو ایک ساتھ لاکھڑا کیا۔ تقریب کے فوراً بعد بھومی نے نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی، اداکارہ نے اس لمحے کو شیئر کرنے کےلیے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کا سہارا لیا۔ انسٹا پوسٹ میں انہوں نے ملالہ کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی اور لکھا ہے کہ میری پیاری ملالہ! آپ کو آپ کی دوسری کتاب پر مبارکباد۔ پوسٹ کے ساتھ بھومی نے ملالہ کی آنے والی کتاب کی تشہیر کے لیے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری کا استعمال کیا ہے اور مزید لکھا ہے کہ ملالہ کی یہ کتاب 21 اکتوبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔ تصویر میں سیاہ لباس میں ملبوس بھومی نے دلکش انداز میں ملالہ یوسفزئی کے ساتھ پوز دیا ہے جن کے ہاتھ میں ان کی جلد ہی ریلیز ہونے والی ان کی یادداشت پر مبنی ’فائنڈنگ مائی وے‘ کے عنوان سے کتاب موجود ہے۔ ملالہ یوسفزئی کی نئی کتاب اُن کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے تجربات پر مبنی ہے، اس میں اُن کے پاکستان میں گزارے بچپن، طالبان کے حملے کے بعد صحت یابی اور آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم کے دنوں کی یادوں کو بیان کیا گیا ہے۔ کتاب میں ملالہ نے اپنے اندرونی احساسات، خود شناسی اور عالمی سطح پر اپنی پہچان کے سفر پر بھی کھل کر بات کی ہے اور بتایا ہے کہ کیسے وہ ایک کم عمر لڑکی سے دنیا بھر میں تعلیم اور خواتین کے حقوق کی علامت بنیں۔ دوسری جانب دیوالی کی تقریب میں بھومی نے اپنے فیشن کے انتخاب سے سب کو مسحور کر دیا، انہوں نے فالگونی شین پیکاک کا ایک شاندار سلور رنگ کا لباس زیب تن کیا جو جدید اور روایتی فیشن کا حسین امتزاج تھا۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ بھومی اپنے سماجی شعور اور ماحولیاتی خدمات کے لیے بھی جانی جاتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں سیلاب متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ایک مہم شروع کی ہے اور وہ ماحولیاتی تبدیلی اور زمین کے تحفظ پر بیداری کے حوالے سے بھی سرگرم ہیں۔ بھومی نے حال ہی میں فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں اُن کے ساتھ ارجن کپور، راکول پریت سنگھ اور ہرش گجرال بھی موجود ہیں، جو کہ رومانوی کامیڈی فلم ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments