Sports

بنگلادیش سے تاریخی شکست؛ پاکستانی ٹیم نے 69 سالہ تاریخ پلٹ دی

بنگلادیش سے تاریخی شکست؛ پاکستانی ٹیم نے 69 سالہ تاریخ پلٹ دی

پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف ہوم گراؤنڈ پر مسلسل 10 ٹیسٹ میں کوئی فتح نہ سمیٹ کر ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ بھی بناڈالا۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 10 وکٹوں جبکہ دوسرے میں 6 وکٹوں کی شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ بنگلادیش نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان مسلسل ابتدائی 2 میچز میں شکست دی جبکہ پہلی بار پاکستان بنگلادیش سے کوئی ٹیسٹ میچ ہارا۔ اسی طرح یہ بھی پہلی بار ہے کہ پاکستان لگاتار ہوم گراؤنڈ پر 10 ٹیسٹ میچز میں کوئی ایک بھی فتح نہ سمیٹ سکا ہو۔ پاکستانی ٹیم سال 2022 سے ہوم گراؤنڈ پر بھی ٹیسٹ سیریز تو دور میچ بھی جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ 2022 میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 0-1 سے سیریز میں شکست دی، بعدازاں انگلینڈ نے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر 0-3 سے شکست دیکر تاریخ رقم کی۔ مزید پڑھیں: پاکستان ہوم گراؤنڈ پر 2022 سے ٹیسٹ میچ جیتنے میں ناکام سال 2022 میں ہی پاکستان نے نیوزی لینڈ کی سی ٹیم کیساتھ ٹیسٹ میچز کی سیریز ڈرا کی اور فتح کو ترستی رہی۔ واضح رہے کہ سال 1962 سے 1969 کے دوران ہوم گراؤنڈ پر 9 ٹیسٹ میچز میں پاکستان فتح سے محروم رہا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments