Sports

بنگلادیش میں قتل کا مقدمہ، شکیب الحسن وطن واپس نہیں جا رہے، ٹیم سے الگ سفر کیا

بنگلادیش میں قتل کا مقدمہ، شکیب الحسن وطن واپس نہیں جا رہے، ٹیم سے الگ سفر کیا

بنگلا دیش میں قتل کے مقدمے کا سامنا کرنے والے اسٹار کرکٹر اور عوامی لیگ کے سابق رکن اسمبلی شکیب الحسن پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ وطن واپس نہیں جا رہے۔ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد بنگلا دیشی ٹیم کی وطن واپسی کے لیے کراچی ائیرپورٹ پہنچ گئی ہے، بنگلا دیشی کھلاڑی اور آفیشلز رات گئے اسلام آباد سے کراچی پہنچے تھے جہاں انہوں نے رات کو کراچی کے ہوٹل میں قیام کیا۔ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم اور آفیشلز دو مختلف پروازوں سے وطن واپس جا رہے ہیں، بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کراچی سے دبئی اور دوح کے راستے بنگلز دیش پہنچے گی۔ تاہم ائیرپورٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی شکیب الحسن وطن واپس نہیں جا رہے۔ پاکستان موجودگی کے دوران شکیب الحسن کے خلاف 22 اگست کو ڈھاکا میں قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا، بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن سابقہ حکمراں جماعت عوامی لیگ کے رکن پارلیمنٹ تھے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ شکیب الحسن فی الحال کراچی سے دبئی چلے گئے ہیں، شکیب الحسن رات کو ٹیم سے الگ ہو کر تنہا کراچی سے دبئی گئے۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق شکیب الحسن نے فی الحال کراچی سے دبئی کا ہی ٹکٹ حاصل کیا تھا۔ شکیب الحسن حکومت مخالف مظاہروں کے دوران نوجوان کے قتل کے مقدمے میں نامزد ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ شکیب الحسن کی بنگلا دیش واپسی کا فیصلہ عبوری حکومت کرے گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments