International

بنگلہ دیش اور پاکستان نے سرکاری افسران کے لیے ویزا فری داخلے کی منظوری دے دی

بنگلہ دیش اور پاکستان نے سرکاری افسران کے لیے ویزا فری داخلے کی منظوری دے دی

بنگلہ دیش اور پاکستان کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد اب ایک دوسرے کے ممالک میں بغیر ویزا کے سفر کر سکیں گے۔ بنگلہ دیشی اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق اس حوالے سے ایک ڈرافٹ معاہدے کی منظوری آج مشاورتی کونسل کے ہفتہ وار اجلاس میں دی گئی، جس کی صدارت عبوری حکومت کے سربراہ پروفیسر محمد یونس نے کی۔ رپورٹ کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ’سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے بنگلہ دیش اور پاکستان کے شہریوں کے لیے باہمی ویزا چھوٹ کے معاہدے کے مسودے کی منظوری دے دی گئی ہے۔‘ دریں اثنا بنگلہ دیش کے دورے پر موجود پاکستان کے وزیر تجارت جام کمال خان نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے مشیر برائے صنعت عادل الرحمٰن خان سے ملاقات کی۔ خبار ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر بھی موجود تھے۔ دونوں حکام نے اقتصادی و صنعتی صلاحیتوں کو باہمی مفاد کے لیے استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا، بالخصوص خوراک کے تحفظ، صنعتی ٹیکنالوجی اور ویلیو ایڈڈ انڈسٹریز پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دونوں فریقین نے انفارمیشن کے تبادلے اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے دوطرفہ تجارت اور صنعتی ترقی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 23 اگست کو پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار بھی سرکاری دورے پر بنگلہ دیش پہنچیں گے جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان پانچ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔ گذشتہ سال اگست میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پاکستان کی جانب سے بنگلہ دیش کا یہ تیسرا وزارتی دورہ ہوگا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments