بالی ووڈ کے اداکار اکشے کمار کسی زمانے میں 500 روپے ماہوار کرائے کے مکان میں رہا کرتے تھے تاہم انہوں نے اب اسے خریدنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں اکشے کمار نے اپنے بچپن کی یادوں کا ذکر کرتے ہوئے ڈان باسکو اسکول اور ممبئی میں گزرے بچپن کی باتوں کا تذکرہ بھی کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنا پرانا کرائے کا گھر خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ نے اکشے کمار سے سوال کیا کہ کیا وہ ڈان باسکو اسکول کا دورہ کرتے ہوئے عاجزی محسوس کرتے ہیں؟ جس کے جواب میں بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ مجھے وہاں جانا بہت اچھا لگتا ہے، وہاں ہم کرائے پر رہتے تھے، جس کا 500 روپے کرایہ تھا۔ اداکار نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ جس مکان میں ہم رہتے تھے وہ عمارت ٹوٹ رہی ہے۔ میں نے اس کے مالک سے کہا ہے کہ میں اس بلڈنگ کا تیسرا مالا خریدنا چاہتا ہوں کیونکہ میں یہاں رہتا تھا۔ اکشے کمار نے اپنا پرانا مکان خریدنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہ اس جگہ سے ان کی بچپن کی یادیں جڑی ہوئی ہیں، کیونکہ ہمارے والد صبح 9 سے شام 5 بجے تک کی نوکری کیا کرتے تھے، شام میں جب وہ کام پر سے واپس آتے تھے تو میں اور میری بہن کھڑکی پر کھڑے ہوکر انہیں دیکھتے تھے۔ اداکار نے کہا کہ ہمارے گھر کے پاس امرود کا ایک درخت تھا جہاں سے ہم پھل توڑتے تھے۔ میں اب بھی ہر مہینے وہاں جاتا ہوں اور کچھ امرود اور پھول لاتا ہوں۔ میں ایمانداری سے اپنے ماضی سے رابطہ رکھنا چاہتا ہوں۔ یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اگلی فلم ’’بڑے میاں چھوٹے میاں‘‘ میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں ٹائیگر شیروف، منوشی چھلر، الایا ایف اور پرتھوی راج سوکمارن بھی اہم کرداروں میں ہیں۔
Source: Social Media
ہنی سنگھ اور 25 سالہ مصری ماڈل کی قربتیں، ڈیٹنگ کی افواہیں زور پکڑنے لگیں
شادی کی سالگرہ پر ایشوریا رائے کی نئی پوسٹ، طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا دبئی میں ڈانس وائرل
کیا اروشی روٹیلا کے نام کا مندر بنا کر پوجا کی جارہی ہے؟
گوری خان کے مہنگے ترین ریسٹورینٹ میں جعلی پنیر کھلانے کا الزام، ٹیم کا ردعمل آگیا
بونی کپور نے سری دیوی کی دبئی میں موت سے متعلق حیران کن انکشافات کردیئے
کیا اروشی روٹیلا کے نام کا مندر بنا کر پوجا کی جارہی ہے؟
سلمان کے بعد ٹائیگر شروف کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی مل گئی
سکیش چندرشیکھر کا جیکولین فرنینڈس کے نام جیل سے جذباتی پیغام، اداکارہ کیلئے جزیرہ خرید لیا
کوئی بھی نماز پڑھنے سے نہیں روک سکتا، نصرت بھروچا ٹرولنگ پر پھٹ پڑیں