International

بارک اوباما کی اہلیہ نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

بارک اوباما کی اہلیہ نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

امریکا کے سابق صدر بارک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بارک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما کے درمیان تعلقات کی خرابی اور طلاق کی نوبت تک پہنچنے کی افواہوں نے جنم لیا تھا۔ اب ایک پوڈکاسٹ میں مشیل اوباما نے سیاسی معاملات سے پیچھے ہٹنے اور اپنی شادی شدہ زندگی کے معاملات کے بارے میں افواہوں سے متعلق بات کی ہے۔ امریکا کی سابق خاتونِ اوّل مشیل اوباما نے عوام میں اور سیاسی تقریبات میں کم شرکت کے حوالے سے کہا ہے کہ میں اپنی فلاح و بہتری پر توجہ مرکوز کر رہی ہوں۔ پوڈکاسٹ میں طلاق کی افواہوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے مشیل اوباما نے 8 سال قبل وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد سے اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں بھی کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا میری بیٹیاں بڑی ہو چکی ہیں، انہیں اپنی ترجیحات اور معاملات پر توجہ دینے کی آزادی ملی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments