National

بہار کے کشن گنج میں اردو پڑھانے کو لے کر تنازعہ، بی جے پی اور ہندو تنظیموں نے کی مخالفت

بہار کے کشن گنج میں اردو پڑھانے کو لے کر تنازعہ، بی جے پی اور ہندو تنظیموں نے کی مخالفت

کشن گنج: بہار کے کشن گنج ضلع کے نجی اسکولوں میں اردو پڑھانے کا حکم جاری کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ناصر حسین نے یہ خط سی بی ایس ای کے ساتھ رجسٹرڈ تمام پرائیویٹ اسکولوں کو جاری کیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چونکہ کشن گنج مسلم اکثریتی ضلع ہے، اس لیے یہاں کے پرائیویٹ اسکولوں میں پڑھنے والے طلبہ کو اردو پڑھنے کا موقع ملنا چاہیے۔ اس حکم کے بعد ضلع کے پرائیویٹ اسکول چلانے والوں میں غصہ دیکھا جارہا ہے۔ جس کے بعد بی جے پی، بجرنگ دل اور دیگر ہندو تنظیموں نے اسے ’’تعلیم کی اسلامائزیشن‘‘ قرار دیتے ہوئے احتجاج درج کریا ہے۔ بی جے پی کے ضلع صدر سوشانت گوپ نے اس معاملے کے بارے میں کہا کہ اسکولوں میں تعلیم صرف سی بی ایس ای کے مقرر کردہ اصولوں کی بنیاد پر کرائی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سی بی ایس ای سے منسلک اسکولوں میں زبردستی اردو کو نافذ کرنے کی کوشش کی گئی تو بی جے پی احتجاج کرے گی۔ بی جے پی ضلع صدر نے کہا کہ اگر دباؤ بنایا گیا تو ہم نماز میں گایتری منتر کی تلاوت کا مطالبہ کریں گے۔ جب اس سلسلے میں بال مندر اسکول کے سکریٹری ترلوک چند جین سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ دو چار بچوں کے لیے اردو پڑھانے کا الگ سے انتظام کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ بچوں کو اردو پڑھانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے الگ اسکول کھولیں۔ بال مندر ودیالیہ کے سکریٹری ترلوک چند جین نے کہا کہ یہ حکومت کی ہدایت نہیں ہے۔ کانگریس ایم ایل اے اظہار الحسین نے بتایا کہ عوام کا مطالبہ ہے کہ یہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے، پھر بھی یہاں اردو نہیں پڑھائی جاتی ہے۔ میں محکمہ اقلیتی بہبود کی کمیٹی کا رکن ہوں اور ہم نے حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا تھا کہ سی بی ایس ای کے تسلیم شدہ اسکولوں میں اردو پڑھائی جائے، کیونکہ یہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے اور ایسے میں یہ ضروری ہوجاتا ہے کہ بچوں کو اردو پڑھائی جائے۔ اس کے بعد میں نے دیشا کی میٹنگ میں یہ مسئلہ اٹھایا تھا اور میں وزیر تعلیم کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے میرا مطالبہ پورا کیا۔ سی بی ایس ای کے تسلیم شدہ تمام پرائیویٹ اسکولوں میں اردو پڑھائی جاتی ہے یا نہیں اس حوالے سے فہرست مانگی گئی ہے۔ اب جلد ہی اسکولوں میں اردو پڑھائی جائے گی جو کہ اچھی بات ہے۔‘‘

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments