انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کےٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسری اور انگلینڈ کے فل سالٹ تیسری پوزیشن پر ہیں۔ آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم چوتھے اور محمد رضوان پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ انگلینڈ کے جوزبٹلر کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔ بھارت کے رتوراج گائیکواڈ 13 درجے بہتری کے بعد ساتویں پوزیشن پر ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں انگلینڈ کےعادل رشید کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے اینرخ نورکیا کی دوسری، سری لنکا کے وانندو ہسا رانگا کی تیسری، افغانستان کے راشد خان کی چوتھی پوزیشن ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ 10 بولرز میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں ہے۔ ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں سری لنکا کے وانندو ہسا رانگا کی پہلی پوزیشن جبکہ بھارت کے ہردک پانڈیا کی دوسری اور آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس کی تیسری پوزیشن ہے۔ ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں سکندر رضا چوتھی اور شکیب الحسن پانچویں پوزیشن پر ہیں۔
Source: Social Media
سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو دوسرا ٹیسٹ بھی ہرا دیا
ویرات کوہلی نے تیز ترین 27 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا
اشون نے بنگلہ دیش کے دو وکٹ لے کر میچ کو دلچسپ بنایا
ہندستانی گیند بازوں نے بنگلہ دیش کو پہلی اننگز میں 233 رنز پر آؤٹ کیا
شکیب الحسن مشکل میں پھنس گئے
محمد یوسف کے استعفے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا بیان بھی آگیا
آدھی دولت یا طلاق، مانچسٹر سٹی کے فٹ بال سٹار کائل کی بیوی نے دھمکی دے دی
محمد یوسف کے استعفے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا بیان بھی آگیا
ہندستان اور بنگلہ دیش, دوسرے ٹیسٹ:گیلے میدان کی وجہ سے تیسرے دن کا کھیل منسوخ
سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو دوسرا ٹیسٹ بھی ہرا دیا