آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا، بنگلا دیش نے 7 وکٹ سے ہرا دیا۔ پاکستان ٹیم 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، فاتح ٹیم نے ہدف 32 ویں اوور میں 3 وکٹ پر پورا کر دیا۔ کولمبو میں پاکستان کی 2 رن پر 2 کھلاڑی پویلین پہنچ گئیں، پھر رامین شمیم اور منیبہ علی نے اسکور 44 تک پہنچایا۔ منیبہ 17 اور رامین 23 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں، جن کے بعد عالیہ ریاض نے 13، سدرہ نواز نے 15 اور کپتان فاطمہ ثناء نے 22 رنز بنائے، ڈیانا بیگ نے 16 رن کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی لیکن ٹیم 39 ویں اوور میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بنگلا دیش کی شورنا اختر نے 3، معروفہ اختر اور ناہید اختر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 130 رن کے تعاقب میں بنگلا دیش کی پہلی وکٹ پر 7 رن پر گری، دوسری وکٹ 35 رن پر گر گئی۔ اس کے بعد بنگلادیش کی روبیا حیدرکے ساتھ کپتان نگار سلطانہ نے اسکور 97 تک پہنچا دیا۔ کپتان 23 رن بنا سکیں، جن کے بعد سبحانہ آئیں جنہوں نے روبیا حیدر کے ساتھ اپنی ٹیم کو 7 وکٹ سے فتح دلا دی، روبیا حیدر 54 اور سبحانہ 24 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ پاکستان کی فاطمہ ثناء، ڈیانا بیگ اور رامین شمیم نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
Source: Social media
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی

سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی