National

ہائی کورٹ نے ایک بار پھر سسودیا کی درخواست ضمانت مسترد کردی

ہائی کورٹ نے ایک بار پھر سسودیا کی درخواست ضمانت مسترد کردی

نئی دہلی، 21 مئی :) دہلی ہائی کورٹ نے دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں قومی دارالحکومت علاقہ دہلی کی حکومت کے سابق نائب وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے لیڈرمنیش سسودیا کی درخواست ضمانت منگل کو نامنظورکردی جسٹس سوارن کانتا شرما نے منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کے معاملات میں سسودیا کی طرف سے دائر کی گئی دوسری ضمانت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سسودیا بدعنوانی کے الزام میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی طرف سے دائر معاملے میں ضمانت کے ٹرپل معیار کو پورا نہیں کر سکے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے زیر استعمال دو فونز تفتیشی ایجنسی کے سامنے پیش نہیں کر سکے ہیں اور ملزم نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ وہ فون خراب ہو گئے تھے۔ عدالت نے کہا کہ اس امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا کہ سسودیا ضمانت پر باہر جا کر ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر سکتے ہیں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments