پاکستان کے آل راؤنڈر حسین طلعت کو ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کے خلاف ایک اہم کیچ ڈراپ کرنے پر شائقین کرکٹ کی سخت تنقید کا سامنا ہے۔ یہ واقعہ میچ کے نویں اوور کی تیسری گیند پر پیش آیا، جب اسپنر ابرار احمد نے شارٹ گیند کروائی اور بھارتی بلے باز سنجو سیمسن نے شاٹ کھیل کر گیند کو ڈیپ مڈوکٹ کی سمت بھیجا، جہاں حسین طلعت فیلڈنگ کر رہے تھے۔ 29 سالہ طلعت نے آگے بڑھ کر دونوں ہاتھوں سے کیچ پکڑنے کی کوشش کی مگر گیند ان کے قابو میں نہ آئی اور زمین پر گر گئی۔ کیچ ڈراپ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین نے حسین طلعت کو میچ برباد کرنے کا ذمہ دار قرار دے دیا، ایک مداح نے لکھا کہ حسین طلعت نے سب کچھ ضائع کر دیا۔ ایک اور مداح نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیمسن کا کیچ چھوڑنا پاکستان کی شکست کی بڑی وجہ ثابت ہوا، یہی لمحہ تھا جس نے میچ ہمارے ہاتھ سے نکال دیا، حسین طلعت کی وجہ سے ہم ہار گئے۔ شائقین نے الزام لگایا کہ آل راؤنڈر نے بولنگ یونٹ کی محنت ضائع کر دی، ایک صارف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ حسین طلعت نے سب سے آسان کیچ سب سے اہم وقت پر چھوڑ دیا، ایسے کھیل سے جیتنے کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے؟ کچھ مداحوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ حسین طلعت نے کیچ نہیں بلکہ کپ چھوڑا، یہ کیچ اگر پکڑا جاتا تو بھارت پر بھرپور دباؤ ہوتا، لیکن حسین طلعت نے کپ ڈراپ کر دیا۔
Source: Social media
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی
میسی کے انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام قریب، 4 ستمبر کو آخری ہوم میچ ہونے کا امکان