Sports

آئرلینڈ کی ایک رن کی جیت کے ساتھ ہندستان پر تاریخی سیریز جیت

آئرلینڈ کی ایک رن کی جیت کے ساتھ ہندستان پر تاریخی سیریز جیت

بیلفاسٹ، 28 جون : آئرلینڈ نے ہندستان کو اتوار کو دوسرے ٹی 20 میں ایک رن سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز میں 2-0 سے تاریخی سیریز جیت حاصل کی۔ آئرلینڈ نے ہیری ٹیکٹر (53) کی شاندار نصف سنچری سے آٹھ وکٹ پر 154 رن کا اسکور بنایا اور پھر ہندستان کو نو وکٹ پر 153 رن پر روک دیا۔ کسی نے سوچا نہیں ہوگا کہ ہندوستان اس سیریز کو 2-0 سے ہار جائے گا لیکن حقیقت یہی ہے کہ ٹی 20 میں ہندوستان کی لگاتار 16 سیریز جیت کا سلسلہ ٹوٹ گیا ہے اور اس سلسلے کو توڑا ہے آئرلینڈ نے جنہوں نے دونوں ہی مقابلوں میں کمال کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کھیل کے میدان میں ایسے مناظر کافی کم دیکھنے کو ملتے ہیں۔ فی الحال یہ لمحہ اور یہ سیریز آئرلینڈ کے نام ہے اور وہ اس کے حقدار ہیں۔ کیا شاندار جیت ہے ! آئرلینڈ کے کھلاڑی شائقین کے پاس جا کر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور پھر سپورٹ اسٹاف انہیں مبارکباد دیتا ہے ۔ 28 جون 2026 کا دن ان کے کرکٹ سفر کے سب سے یادگار دنوں میں سے ایک رہے گا۔ انہوں نے نہ صرف ٹی 20 ورلڈ چیمپئن کو ہرایا، بلکہ ان کی لگاتار 16 سیریز جیتنے کا سلسلہ بھی توڑ دیا۔ دونوں میچوں میں وہ بہتر ٹیم ثابت ہوئے ۔ انہیں حالات کی بہتر سمجھ تھی اور انہوں نے اس کا پورا فائدہ اٹھایا۔ بلے بازوں نے اچھے رن بنائے اور گیند بازوں نے بھی کمال کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فیلڈنگ بھی زبردست رہی اور انہوں نے تینوں شعبوں میں ہندوستان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ واضح رہے کہ ان کی ٹیم میں مارک اڈائر، کرٹس کیمفر، پال اسٹرلنگ اور جوشوا لٹل جیسے کچھ باقاعدہ کھلاڑی بھی نہیں تھے اور پھر بھی ایسی جیت حاصل کرنا واقعی ناقابل یقین ہے ۔ ہندستان کی بلے بازی نے ایک بار پھر مایوس کیا۔ دونوں اوپنر سنجو سیمسن اور ابھشیک شرما کھاتہ کھولے بغیر آ¶ٹ ہوئے ۔ ایشان کشن 12 اور کپتان شریاس ائیر 10 رن بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔ تلک ورما نے یکطرفہ جدوجہد کرتے ہوئے 56 رن بنائے لیکن ان کے آ¶ٹ ہونے کے بعد ہندوستان کی تمام امیدیں ٹوٹ گئیں۔ شیوم دوبے نے 20 اور ہرشیت رانا نے 21 رن کا تعاون دیا لیکن یہ کافی نہیں تھا۔ پرنس یادو نے آخری گیند پر چھکا مارا مگر ہندوستان ایک رن سے ہار گیا۔ آئرلینڈ کی طرف سے جے منڈرا اور میتھیو ہولارڈ نے تین تین وکٹ لیے ۔ اس سے قبل ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا اور پہلے میچ کے مقابلے میں اس بار اس کے گیند بازوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹی20 میں ڈیبیو کرنے والے پرنس یادو نے 22 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ارشدیپ سنگھ اور شیوَم دوبے نے دو، دو کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ ارشدیپ سنگھ اور ہرشیت رانا نے ایک مرتبہ پھر ہندوستان کو ابتدائی کامیابیاں دلائیں، لیکن اس کے بعد ہیری ٹیکٹر اور بینجمن کیلٹز نے اننگز کو سنبھالا۔ ٹیکٹر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی، جبکہ کیلٹز نے 23 گیندوں پر 37 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی رفتار تیز کی۔ دونوں کے درمیان 50 سے زائد رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی، جس سے آئرلینڈ بڑے اسکور کی جانب بڑھتا دکھائی دے رہا تھا۔ تاہم شیوَم دوبے نے مسلسل دو گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کر کے آئرلینڈ کی رفتار کو بریک لگا دی۔ اننگز کے آخری اوور میں پرنس یادو نے بھی دو مزید وکٹیں لے کر عمدہ گیندبازی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے آئرلینڈ کے کپتان لورکن ٹکر کو اپنا پہلا ٹی20 بین الاقوامی شکار بھی بنایا۔ ہیری ٹیکٹر نے 53 رنز کی بہترین اننگز کھیل کر آئرلینڈ کو 154 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ پرنس یادو نے اپنے چار اوورز میں 22 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شیوَم دوبے اور ارشدیپ سنگھ نے دو، دو وکٹ اپنے نام کئے ۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments