Entertainment

ایرانی گلوکار کنسرٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گئے

ایرانی گلوکار کنسرٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گئے

ایران کے معروف گلوکار اور اداکار امید جہاں دل کا دورہ پڑنے کے باعث 43 برس کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ وہ جنوبی ایران کی لوک موسیقی کو پاپ رنگ میں ڈھالنے کے منفرد انداز کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے، وہ ایران کے شہر بم میں منعقدہ فیسٹیول میں پرفارم کر رہے تھے کہ اچانک اسٹیج پر ہی دل کا دورہ پڑا اور وہ گر گئے، انہیں فوری طور پر ایمرجنسی ٹیم نے اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے دو بار دل کی بحالی کی کوشش کی اور انہیں آئی سی یو منتقل کیا، تاہم وہ انتقال کر گئے۔ امید جہاں 1982ء میں ایران کے شہر آبادان میں پیدا ہوئے، وہ نامور موسیقار محمود جہاں کے بیٹے تھے اور انہوں نے اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے موسیقی کو اپنا کیریئر بنایا۔ امید جہاں نے اپنا پہلا باضابطہ البم 34 برس کی عمر میں ریلیز کیا، جس نے انہیں موسیقی کی دنیا میں منفرد شناخت دلائی۔ ان کے مقبول گانوں اور منفرد انداز نے انہیں نا صرف ایرانی برادری میں بلکہ دنیا بھر کے مداحوں کے دلوں میں جگہ دی۔ مداحوں اور موسیقی سے وابستہ حلقوں نے ان کی اچانک موت پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments