ایرانی فٹبال فیڈریشن نے ایک بار پھر امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قومی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے دوران غیر منصفانہ سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔ فیڈریشن نے اس ایونٹ کو متنازع اور'' تباہ کن ''قرار دیا۔ امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں ایران کی ٹیم گروپ مرحلے ہی میں باہر ہو گئی۔ فیڈریشن کے مطابق امریکی حکام کی سخت سفری اور داخلہ پابندیوں کے باعث ٹیم کو اپنا تربیتی کیمپ امریکی ریاست ایریزونا سے منتقل کرکے میکسیکو کے شہر تیخوانا میں قائم کرنا پڑا۔ ہفتے کے روز جاری بیان میں ایرانی فٹبال فیڈریشن نے کہا کہ عالمی کپ فٹبال کا جشن، اقوام کے درمیان دوستی اور باہمی احترام کی علامت ہونا چاہیے، نہ کہ سیاسی مداخلت، امتیازی سلوک، نسل پرستی اور غیر پیشہ ورانہ رویوں کا پلیٹ فارم۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ٹورنامنٹ کے دوران پیش آنے والے واقعات فٹبال کی روح اور ان اصولوں کے منافی ہیں جن کی پاسداری کا فیفا ہمیشہ دعویٰ کرتا آیا ہے۔
Source: Social Media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا