نیویارک: اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب نے کہا ہےکہ اسرائیل پر میزائل حملوں کی ایران کو بھاری قیمت چکانی ہوگی اور ایران کو ایسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جو اس کے تصور سے بھی باہر ہوں گے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی مندوب نے کہا کہ ایران تمام مہذب قوموں اور اپنے ہی عوام کا دشمن ہے ، سلامتی کونسل ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرے۔ دوسری جانب ایرانی مندوب کا کہنا تھاکہ اسرائیل خطے کو ناقابلِ بیان تباہی کے دہانے پر دھکیل رہا ہے، کشیدگی میں اضافہ روکنے کا واحد حل یہ ہے کہ اسرائیل غزہ اور لبنان میں جنگ بند کرے۔ ایرانی مندوب نے مزید کہا کہ اسرائیل کی گزشتہ دو ماہ سے جاری اشتعال انگیز کارروائیوں کے جواب میں اور خطے میں توازن اور روک تھام کے لیے ایران کے میزائل حملے ضروری تھے، اسرائیل کو ہر اشتعال انگیزی کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی مندوب نے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل اسرائیل کے جنگی جرائم کو رُکوائے۔ خیال رہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے جو اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے گئے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے، میزائل حملوں کے بعد اسرائیلیوں نے بنکرز میں پناہ لی۔
Source: Social Media
تشریق کا تیسرا دن: حجاج کرام کا منیٰ کو الوداع، مناسک حج کا اختتام
کولمبیا میں 6.3 شدت کا زلزلہ، درجنوں عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل
"اہلیہ میرے ساتھ غاروں میں رہی".... شامی صدر کے گفتگو کی سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی
سان فرانسسکو میں 60 افراد گرفتار، گورنر کیلیفورنیا نے نیشنل گارڈ کی تعیناتی سے انکار کردیا
غزہ کی پٹی میں 24 گھنٹے کے اندر 47 فلسطینی جاں بحق اور 400 کے قریب زخمی
بی سی سی آئی نے ہندستانی ٹیم کے 2 ٹیسٹ میچوں کی جگہ کر دی تبدیل
ٹرمپ کے ساتھ اختلاف .... ایلون مسک ایک دن میں 34 ارب ڈالر سے ہاتھ دھو بیٹھے
غزہ جانے والی امدادی کشتی روک دی گئی: ریاستوں کی جانب سے اسرائیل کی مذمت
امریکی صدر کا 12 ملکوں کے شہریوں کے امریکہ آنے پر پابندی کا فیصلہ نافذ العمل
ملائیشیا میں بس حادثہ، 15 افراد ہلاک، 33 زخمی
ٹرمپ طیارے کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے
’’ سائیکو پیتھو اپنے شہر کو جلا دیتا ہے‘‘، امریکی وزیر دفاغ کی گورنر کیلیفورنیا پر تنقید
غزہ، میں 40 سے زائد فلسطینی شہید، حماس رہنما بھی شہداء میں شامل
شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج کی منیٰ سے واپسی کے آغاز کی تیاریاں