برطانیہ کا کہنا ہے کہ ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانا تباہ کن غلطی ہوگی۔ بی بی سی کے ساتھ انٹرویو میں برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ایران کے وزیر خارجہ سے براہ راست بات کرنے کی تصدیق کی جس میں بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے درمیان سخت پیغام دیا گیا ہے۔ ڈیوڈ لیمی نے بتایا کہ میں نے ایران سے کہا ہے کہ امریکی اڈوں پر فائرنگ کرکے یا آبنائے ہرمز کی اہم شپنگ لین کو بلاک کرکے جوابی کارروائی کرنا ان کے لیے ایک تباہ کن غلطی ہوگی۔ گزشتہ روز برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا تھا کہ ملک ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں ملوث نہیں ہے۔ برطانوی وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ ہم یہ یقینی بنانے کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں کہ ہم برطانوی شہریوں کا تحفظ کیسے کریں، انہیں کیسے نکالیں، اور ہمارے پاس جو وسائل خطے میں موجود ہیں، ان سے برطانوی تنصیبات، اڈوں اور عملے کا دفاع کیسے کیا جائے۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ میں موجود تمام برطانوی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی موجودگی رجسٹر کرائیں تاکہ حکومت کو ان کے مقام کا علم ہو سکے۔ رینولڈز کا کہنا تھا کہ جیسے ہی اسرائیلی فضائی حدود کھلے گی، برطانوی حکومت فوری طور پر چارٹر پروازوں کے ذریعے شہریوں کے انخلاء کا عمل شروع کر دے گی۔
Source: social media
ایران کی فوردو تک رسائی نہیں ہونے دیں گے : اسرائیلی فوج
اسرائیل کا دفاعی نظام مکمل ناکام، ایرانی میزائلوں کی طاقت نے تباہی مچادی، لبنانی اخبار
مشرق وسطیٰ میں جنگ : فضائی کمپنیوں کا پروازیں معطل رکھنے کا سلسلہ جاری
ایران میں اسرائیل کے لیے مبینہ یورپی جاسوس گرفتار
خلیجی ملک نے فضائی حدود کو بند کر دیا
ایران کا ممکنہ ردعمل ایک یا دو روز میں متوقع، امریکہ کی سفارتی کوششیں جاری
’یہ ناقابلِ قبول ہے‘: سعودی عرب کی ’قطر کے خلاف ایرانی جارحیت‘ کی مذمت
ہم قطر میں العدید ایئر بیس کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
حملے کا نشانہ امریکی اڈہ رہائشی علاقے سے دور تھا، دوست ملک قطر اور اس کے شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں: ایران
اسرائیلی وزیر بن گوئر کا مسجد اقصیٰ کے صحن پر دھاوا .... اعلیٰ پولیس افسران بھی ہمراہ