ایران نے امریکا پر فیفا ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی کے اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا۔ ایرانی دفترِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی رویے کو سیاسی قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ فیفا ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم کے ساتھ انتہائی نامناسب سلوک کیا گیا، ٹیم کے کئی کوچز اور فٹبال فیڈریشن حکام کو امریکی ویزے جاری نہیں کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویزوں کے اجرا میں رکاوٹیں ابتدا ہی سے بڑا مسئلہ رہیں، ایرانی قومی ٹیم کو میچ وینیو سے الگ مقام پر ٹھہرانا بھی مسئلہ بنا۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایرانی ٹیم کے ساتھ میزبانی کے تقاضوں کے برعکس سلوک کیا گیا۔ انہوں نے امریکی وزیرِ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ایران کی شکست پر بیان کی مذمت کی اور کہا کہ ایران کی ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر خوشی منانے کا بیان نامناسب ہے۔
Source: Social Media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا