International

ایران کے پُرامن جوہری توانائی کے حق کی حمایت جاری رکھیں گے، چین کا اعلان

ایران کے پُرامن جوہری توانائی کے حق کی حمایت جاری رکھیں گے، چین کا اعلان

چین نے واضح کیا ہے کہ ایران کے پُرامن جوہری توانائی کے حق کی حمایت جاری رکھیں گے، طاقت کا استعمال درست راستہ نہیں ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ اور ان کے ایرانی ہم منصب مسعود پیزشکیان نے بیجنگ میں ملاقات کی، چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ اختلافات حل کرنے کیلئے طاقت کا استعمال درست راستہ نہیں، دیرپا امن کےلیے رابطہ اور مکالمہ ہی واحد راستہ ہے۔ شی جن پنگ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو جوہری توانائی کے پُرامن استعمال کا حق حاصل ہے، ایران کے جوہری معاملے کا ایسا حل چاہتے ہیں جو تمام خدشات دور کرے۔ چین نے فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے ایران پر اسنیپ بیک میکنزم کی بھی مخالفت کردی ہے، خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ان 3 ممالک نے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔ دریں اثنا چین کے صدر شی جن پنگ نے اقتصادی ترقی کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے بھی کا اعلان کیا اور کہا کہ پاکستان کےاہم ترین اقتصادی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments