ایمی ایوارڈز کے دوران کئی فنکاروں نے غزہ کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا، ایوارڈ ونر کامیڈی سیریز ہیکس کی اداکارہ ہنہ آئنبائنڈر نے اسٹیج پر خطاب ختم کرتے ہوئے فری فلسطین کا نعرہ لگا دیا۔ لاس اینجلس میں منعقدہ 77ویں پرائم ٹائم ایمی ایوارڈز کی تقریب میں 30 سالہ یہودی نژاد امریکی اداکارہ نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ ان کے دل کے بہت قریب ہے، اسی لیے انہوں نے کھلے عام اظہار کیا۔ ایوارڈ تقریب میں ہنہ آئنبائنڈر کی ساتھی فنکارہ میگن اسٹالٹر نے بھی جنگ بندی کی حمایت میں ایک بیگ اٹھا رکھا تھا جس پر سیز فائر درج تھا۔ ہنہ آئنبائنڈر کو سیریز ہیکس میں اپنے کردار آوا ڈینیئلز کے لیے اب تک چار بار ایمی کے لیے نامزد کیا جا چکا ہے، جبکہ یہ ان کی پہلی کامیابی ہے۔ ہسپانوی اداکار ہاویر بارڈیم نے ریڈ کارپٹ پر فلسطینی کفایہ پہن کر سب کی توجہ حاصل کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ ظلم اور ناانصافی کے ساتھ کھڑے نہیں ہو سکتے۔
Source: Social media
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟