Sports

ایمباپے نے فیفا ورلڈ کپ میں منفرد ریکارڈ بنا لیا، گولڈن بوٹ کیلیے میسی سے مقابلہ

ایمباپے نے فیفا ورلڈ کپ میں منفرد ریکارڈ بنا لیا، گولڈن بوٹ کیلیے میسی سے مقابلہ

نیویارک (یکم جولائی 2026): فرانسیسی کپتان ایمباپے نے سویڈن کے خلاف میچ میں منفرد عالمی ریکارڈ بنا لیا جب کہ گولڈن بوٹ کیلیے سپر اسٹار میسی سے مقابلہ ہے۔ نیویارک میں کھیلے گئے ناک آؤٹ مرحلے میں فرانس نے سویڈن کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ میچ کے ہیرو فرانسیسی کپتان کیلیان ایمباپے تھے، جنہوں نے دو شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح یاب کرایا۔ اس کے ساتھ ہی ایمباپے نے فیفا ورلڈ کپ میں منفرد ریکارڈ بنا لیا۔ وہ فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں اب تک ناک آؤٹ مرحلے میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ایمباپے کے ناک آؤٹ مرحلے میں گول کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایمباپے کے رواں فیفا ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر گول کی تعداد 6 ہو گئی ہے، ان سے آگے صرف دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی ہیں، جن کے مجموعی گول کی تعداد 7 ہے۔ رواں ورلڈ کپ میں گولڈن بوٹ حاصل کرنے کے لیے اب لیونل میسی اور کیلیان ایمباپے قریب ترین حریف بن گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ہر فیفا ورلڈ کپ میں گولڈ بوٹ اس کھلاڑی کو دیا جاتا ہے، جس نے کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کیے ہوں۔ اس کے علاوہ لیونل میسی اور ایمباپے کے درمیان ورلڈ کپ ایونٹس میں مجموعی گول کا بھی مقابلہ ہے۔ میسی نے اب تک کھیلے گئے ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں مجموعی طور پر 19 گول کیے ہیں جب کہ فرانسیسی کپتان کے گولز کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments