نیویارک (یکم جولائی 2026): تین بار کی عالمی چیمپئن فرانس نے فیفا ورلڈ کپ راؤنڈ آف 32 میں سویڈن کو 0-3 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ناک آؤٹ مرحلے راؤنڈ آف 32 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ نیویارک میں کھیلے گئے فرانس اور سویڈن کے میچ میں تین بار کی عالمی چیمپئن فرانس نے سویڈن کو با آسانی تین گول سے ہرا دیا، حریف ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔ میچ کے ہیرو فرانسیسی کپتان کیلیان ایمباپے رہے، جنہوں نے کمال پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول کر کے اپنی ٹیم کو اگلے مرحلے تک پہنچانے میں سب سے اہم کردار ادا کیا۔ میچ کے آغاز سے ہی فرانسیسی ٹیم سویڈن پر حاوی رہی۔ پہلے ہاف کے اختتام سے چند لمحے قبل عثمان ڈیمبیلے کے خوبصورت پاس پر کیلیان ایمباپے نے مدافع کع چکمہ دیتے ہوئے گول کر کے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی بریڈلی بارکولا نے مائیکل اولیسے کے عمدہ پاس پر دوسرا گول اسکور کر کے میچ پر فرانس کی گرفت کو مضبوط کر دیا۔ میچ میں سویڈن کو بھی چند مواقع ملے تاہم فرانسیسی گول کیپر مائیک میگنان نے عمدہ دفاع کرتے ہوئے حریف کو گول کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ میچ کے 74 ویں منٹ میں ایک بار پھر اولیسے کے شاندار پاس پر ایمباپے نے خوبصورت فنش کے ساتھ اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول داغ کر سویڈن کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کے ارمانوں کو پانی پھیر دیا۔ اس فتح کے ساتھ فرانس اگلے مرحلے میں پہنچ گیا، جہاں اس کا مقابلہ چار بار کی عالمی چیمپئن جرمنی کو اپ سیٹ شکست دینے والی ٹیم پیراگوئے سے ہوگا۔ واضح رہے کہ اب تک 7 ٹیمیں فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ ان میں کینیڈا، برازیل، پیراگوئے، مراکش، ناروے، فرانس اور میکسیکو شامل ہیں۔ دوسری جانب چار بار کی عالمی چیمپئن جرمنی کے ساتھ جنوبی افریقہ، جاپان، نیدرلینڈز، آئیوری کوسٹ، سویڈن اور ایکواڈور کی ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہیں۔
Source: Social Media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا