لندن، 5 جولائی: آسٹریلیا نے اپنی مضبوط کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اتوار کو روایتی حریف انگلینڈ کو یکطرفہ انداز میں سات وکٹوں سے شکست دے کر ساتویں مرتبہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا۔ انگلینڈ نے نٹالی سکیور برنٹ (ناٹ آ¶ٹ 58) کی شاندار نصف سنچری اور فرییا کیمپ (44 ناٹ آ¶ٹ) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 56 گیندوں میں 80 رنز کی ناقابل شکست شراکت کی بدولت چار وکٹوں پر 150 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔ تاہم بیتھ مونی (64) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے 17.1 اوورز میں تین وکٹ پر 153 رنز بنا کر خطاب اپنے نام کرلیا۔ انگلینڈ نے پانچ وائیڈ رن دئے اور آسٹریلیا چیمپئن بن گیا۔ آسٹریلیا اس سے قبل 2010، 2012، 2014، 2018، 2020 اور 2023 میں چیمپئن رہا تھا۔ بیتھ مونی نے فوبی لیچ فیلڈ (48) کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 100 رنوں کی میچ وننگ شراکت داری کی۔ بیتھ مونی نے 49 گیندوں پر 64 رنز کی اننگز میں 10 چوکے لگائے ۔ اس شکست کے ساتھ ہی انگلینڈ کا 2009 کے بعد دوسری بار ٹائٹل جیتنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ اس سے قبل انگلینڈ نے 150 رنز بنائے تھے لیکن یہ آسٹریلیا کو روکنے کے لیے کافی نہیں تھا۔ آسٹریلیا کو آغاز میں دو وکٹ ملے اور انہوں نے دبا¶ بھی برقرار رکھا۔ کپتان نے محتاط انداز میں کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ کیپسی نے ان کا اچھا ساتھ دیا اور جب انہوں نے تیزی سے رن بنانا شروع کیا، تو مولینکس نے انہیں آ¶ٹ کردیا۔ گارتھ نے شاندار سلور گیند ڈال کر نائٹ کو جلد آ¶ٹ کردیا۔ فرییا کیمپ کریز پر آئیں اور انگلینڈ کو مطلوبہ رفتار فراہم کی۔ انہوں نے 80 رنز کی ناقابل شکست شراکت میں جارحانہ کردار ادا کیا۔ سیور برنٹ نے کوشش کی لیکن آخر میں تیزی سے رن نہیں بناسکیں۔ ایک سرے کو سنبھال کر رکھتے ہوئے انہوں نے اپنی 20ویں ٹی20 نصف سنچری مکمل کیا۔ آسٹریلیائی ٹیم فیلڈنگ میں اتنی درست نہیں تھی۔ انہوں نے رن آ¶ٹ کے کچھ مواقع گنوائے اور کچھ رن بھی آسانی سے دے دئے ۔ گارتھ اور ہیملٹن نے کسی ہوئی گیند بازی کی۔
Source: UNI NEWS
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا